گوگل نے مصنوعی ذہانت پر مشتمل دو منفرد فیچر متعارف کرا دیے

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

امریکہ کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ڈسلیکسیا، اے ڈی ایچ ڈی میں مبتلا مریضوں کے لیے ایک خصوصی ریڈر موڈ متعارف کرادیا ہے۔

اس ریڈر موڈ کی بدولت  ڈسلیکسیا (ایک بیماری جس میں الفاظ پڑھنے، پہچا ننے، سمجھنے، یاد رکھنے، اور لکھنے میں مشکل ہوتی ہے) میں مبتلا فرد بنا کسی مشکل تصاویر ، ویڈیوز دیکھنے کے ساتھ ساتھ کسی متن کو بھی پڑھ سکتا ہے۔ یہ ریڈر موڈ صارف کو صرف مطلوبہ مواد پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد دیتا ہے۔

گوگل نے اس موڈ کو اپنے ویب براؤزر کروم میں شامل کیا ہے۔ یہ ریڈنگ موڈ صارفین کو براؤزر میں سائیڈ پینل پر ظاہر ہونے والے والے کسٹامائز ریڈر ویو میں دکھائی دیتا ہے۔ یہ نہ صرف پڑھنے میں مدد دیتا ہے بلکہ صارف اپنی پسند سے فونٹ سائز، اسپیس، متن اور پس منظر کو بھی تبدیل کرنے کا اہل بناتا ہے۔

یہ نیا فیچر اساتذہ کو ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب ویڈیو میں انٹرایکٹو سوالات شامل کرنے کی اجازت دے گا۔ جہاں طلباء جواب دینے، مشورہ کرنے، یا حسب ضرورت ویڈیو کو دوبارہ دیکھ سکتے ہیں ، جس سے اساتذہ کو طلبا کی تعلیمی میدان میں ترقی کرنے میں مدد ملے گی۔

اور جب بات ہو ٹیکنالوجی کی تو گوگل جیسی کمپنی مصنوعی ذہانت سے ٹیکنالوجی سے کیسے پیچھے رہ سکتی ہے اور ریڈنگ فیچر کے ساتھ ساتھ گوگل نے اپنی مصنوعہ گوگل میٹ کے مصنوعی ذہانت سے لیس ایک نیا فیچر ہینڈ ریز جیسٹر ڈیٹیکشن بھی متعارف کرایا ہے۔

اس فیچر کی بدولت کلاس روم میں یا آن لائن دوران لیکچر کسی طالب علم کے سوال پوچھنے کے لیے ہاتھ اٹھانے پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس خود کار طریقے سے مذکورہ طالب علم کو شناخت کرکے اسے مرکزی گرڈ میں لے جانے کی اہلیت رکھتا ہے۔

گوگل کے مطابق اس نئے فیچر کی مدد سے آن لائن لیکچرز کے لیے میٹ کا استعمال کرنے والی کلاسز کو ایک نئی جہت ملے گی۔ یہ ویڈیو کانفرنسنگ ایپ اب خود بخود ہاتھ اٹھانے والے آئیکون کو فعال کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، دو اساتذہ اب ایک ساتھ مل کر سلائیڈز کا انتظام اور مشترکہ طور پر لیکچرز بھی دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گوگل گزشتہ کئی سالوں سے تعلیمی میدان میں نت نئی ٹیکنالوجی متعارف کراتا رہا ہے۔عالمگیر وبا کورونا کے دوران گوگل نے اسکولوں کے بند ہونے کے بعد نئی پیش رفت کی۔ اور ورچوئل کلاس رومز کو مزید موثر بنانے کے لیے متعدد اپ ڈیٹس جاری کیں۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

ایلون مسک سمیت ایک ہزار محققین نے مصنوعی ذہانت کو انسانیت کے لیے خطرہ قرار دے دیا

ایلون مسک اور دیگر تیکنیکی ماہرین نے مصنوعی ذہانت...

چیٹ جی پی ٹی سے بیروزگاری پھیلنے کا خطرہ، کون سے شعبے متاثر ہوں گے؟

حال ہی میں سامنے آنے والے مصنوعی ذہانت کے...

چیٹ جی پی ٹی 4 کی اگلے ہفتے ریلیز، مصنوعی ذہانت کا نیا عروج

مائیکروسافٹ جرمنی کے چیف ٹیکنالوجی افسر اینڈریس بران نے...