الیکشن التوا کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

پنجاب میں انتخابات کے التوا کے متعلق پاکستان تحریک انصاف کی درخواست سننے والا بینچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے بینچ کا حصہ بننے سے معذرت کر لی جس کے بعد چیف جسٹس نے چار جج صاحبان پر مشتمل نئے بینچ کی تشکیل کر دی۔

جسٹس مندوخیل نے ہاتھ سے لکھے نوٹ میں کہا کہ گزشتہ روز جاری کیا گیا حکم نامہ کھلی عدالت میں نہیں لکھوایا گیا اور نہ ہی ان سے مشاورت نہیں کی گئی، اس لیے وہ بینچ میں بیٹھنے کے لیے مس فٹ ہیں۔

انہوں نے نوٹ میں لکھا کہ مجھے جسٹس امین الدین کی بینچ سے علیحدگی کے متعلق حکم نامے کا انتظار تھا جو کل موصول ہوا، میں نے حکم نامے پر الگ نوٹ لکھ دیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ حکم نامے کے نتائج کے متعلق عدالت کو غور کرنا چاہیئے، میں اور میرے سب ساتھی آئین کے پابند ہیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس مندوخیل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بینچ کی تشکیل کے متعلق جو فیصلہ ہو گا اس کے متعلق کچھ دیر میں بتا دیا جائے گا۔

بعد ازاں عدالتی عملے نے اعلان کیا کہ چیف جسٹس، جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو بعد نماز جمعہ کیس کی دوبارہ سماعت شروع کرے گا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کو مسترد کر دیا گیا

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنے انتظامی اختیارات استعمال کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین کا فیصلہ مسترد کر دیا۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں بتایا گیا کہ اس فیصلے میں آرٹیکل 184 ( 3) کے متعلق آبزرویشن ازخود نوٹس کے زمرے میں نہیں آتی۔

سرکلر میں کہا گیا کہ جسٹس فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین کا دیا گیا فیصلہ تین رکنی بینچ کا ہے جبکہ سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ یہ پہلے ہی طے کر چکا ہے کہ ازخود نوٹس کا اختیار صرف چیف جسٹس کے پاس ہے۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

عدالت عظمیٰ کارئیل اسٹیٹ شعبے کو انکم ٹیکس میں عبوری ریلیف

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بدھ کو ہونے والی...

چیف جسٹس پاکستان سے ایک اپیل

جناب چیف جسٹس ۔۔ السلام علیکمملک میں جاری سہ...

چیف جسٹس پاکستان کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں میں واپس جانے کا مشورہ

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے پاکستان...