عمران خان کا صدر مملکت سے آئی ایس پی آر کے کام کا دائرہ متعین کرنے کی درخواست

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے صدر پاکستان عارف علوی سے درخواست کی ہے کہ آئی ایس پی آر کے کام کا دائرہ کار دفاعی اور عسکری معلومات کے اجرا تک محدود کرنا ضروری ہے اور وہ اس عمل کا آغاز کریں۔

صدر کے نام لکھے گئے خط میں عمران خان کا کہنا ہے کہ آپ سربراہِ ریاست اور دستور کے آرٹیکل 243 (2) کے تحت افواجِ پاکستان کے سپریم کمانڈر ہیں، آپ سے درخواست ہے کہ قومی سلامتی سے جڑے ان معاملات کا فوری نوٹس لیں۔

عمران خان نے خط میں کہا کہ پی ٹی آئی کے حکومت کے خاتمے کے بعد اس جماعت پر غلط الزامات عائد ہو رہے ہیں اور انہیں ہراسانی، گرفتاریوں اور قید کے دوران تشدد کا سامنا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے انہیں کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ انہیں مارنے کی سازش تیار کرنے میں رانا ثنااللہ، شہبازشریف اور ایک سینئر فوجی افسر شامل تھے، اس سازش پر لانگ مارچ کے دوران عمل کیا گیا لیکن اللہ نے اس سازش کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ صدرِ مملکت ذمہ داروں کے تعین کے لیے تحقیقات اور ذمہ داروں کے احتساب کا اہتمام کریں۔

عمران خان نے خط میں وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیکس، سائفر کا تنازع اور آئی ایس پی آر کے کردار کو موضوع بنایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جب ان کی بطور وزیراعظم فوج کے سربراہ اور آئی ایس آئی کے چیف کے ساتھ گفتگو میڈیا کو پہنچائی گئی تو اس سے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہوئی۔

انہوں نے سوال پوچھا کہ وزیراعظم کے محفوظ فون کو ٹیپ کرنے جیسی اس واضح طور پر غیرقانونی سرگرمی میں کون ملوث تھا؟

سائفر کے متعلق انہوں نے لکھا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی (این ایس سی) نے اسے ہمارے قومی معاملات میں مداخلت قرار دیا تھا لیکن ڈی جی آئی ایس پی آر اور آئی ایس آئی چیف کی مشترکہ کانفرنس میں کمیٹی کے اس بیان سے متضاد بات کی تھی۔

انہوں نے خط میں سوال اٹھایا کہ دو فوجی بیوروکریٹ این ایس سی کے فیصلے کو کس طرح عوام کے سامنے جھٹلا سکتے ہیں؟

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ نے جمعے کو پاکستان تحریک انصاف...

اچھا خاصا جی تو رہا ہوں

یہ لاہور ہے۔ اس میں آج کل زمان پارک...

دو مقدمات میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے دو...

بلوچستان ہائیکورٹ: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل

بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران...