پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں جلسے، جلوس پر پابندی عائد

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں جلسے، جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پابندی دفعہ 144 کے تحت ایک ہفتے کے لیے عائد کی گئی ہے، پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر یہ پابندی آج سے عائد کی جا رہی ہے۔

زمان پارک کے باہر کینال روڈ عام ٹریفک کیلئے بند کردی گئی، پولیس نے مال روڈ سے کینال روڈ جانے والے راستوں پر رکاوٹیں لگا دیں۔

یہ پابندی اس وقت عائد کی گئی ہے جب پاکستان تحریک انصاف نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے اور زمان پارک سے داتا دربار تک ایک ریلی نکالنے کی تیاری کر ہو رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے اس پابندی کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اسے غیرقانونی قرار دیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اور اقدام عمران خان کے خوف کے باعث کیا گیا۔

ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارد گرد کے تمام راستوں کو بند کردیا گیا اور ہمارے جھنڈوں اور دیگر اشتہاری سامان کو ضبط کیا گیا، ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ خون خرابا کرنا چاہتا ہے تاکہ جمہوریت کو معطل کیا جا سکے، انہوں نے کارکنان سے پرامن رہنے کی اپیل کی۔

حماد اظہر نے چیف جسٹس سے اس فیصلے کا ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر وسیم شہزاد نے کہا کہ آج لاہور میں عمران خان کی زیرقیادت ریلی ایک عوامی ریفرنڈم ہوگا۔

ٹویٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آج انسانوں کا سمندر ثابت کرے گا کہ وہ ظلم و فسطائیت،انسانی حقوق کی پامالی اور امپورٹڈ حکومت کومسترد کرکے آئین و قانون کی بالادستی اورحقیقی آزادی کےلیے عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔

گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے دعویٰ کیا تھا کہ ’پی ٹی آئی کی ریلی کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں، ریلی زمان پارک سے شروع ہوگی اور کینال روڈ پر رواں دواں ہوگی، مسلم ٹاؤن پر موڑ لیںے کے بعد ریلی اختتام پذیر ہونے سے پہلے داتا علی ہجویری کے مقبرے کی جانب مارچ کیا جائے گا‘۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین