چینی، بھارتی افواج میں جھڑپ، متعدد بھارتی فوجی زخمی

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

اروناچل پردیش کے علاقے توانگ میں چین اور بھارت کی افواج کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں کم از کم 6 بھارتی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ جھڑپ 9 دسمبر کی صبح لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر ینگسائی سیکٹر میں ہوئی جس میں دونوں طرف کے فوجی آپس میں گتھم گتھا ہوئے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق فوجیوں کے پاس ڈنڈے اور سٹن گنز بھی موجود تھی تاہم لڑائی میں کسی قسم کے آتشیں ہتھیار استعمال نہیں ہوئے۔

لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین اور بھارت کی افواج اپنے اپنے زیرقبضہ علاقوں میں پٹرول کرتی ہیں تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق چینی فوجی بھارت کے زیرتسلط علاقے میں چلے جاتے ہیں۔

دوسری جانب چین کا کہنا ہے کہ اس کے فوجی اپنے معمول کے گشت پر تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔

چینی افواج کے ترجمان کرنل لانگ شوا کا کہنا ہے کہ چینی اپنے علاقے میں فوجی معمول کے گشت پر تھے جب بھارتی فوجیوں نے ان کے علاقے میں گھسنے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارا ردعمل پروفیشنل، معیاری اور طاقتور تھا اور ہم نے زمین پر صورتحال کو مستحکم کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چین نے ینگسائی سیکٹر میں اپنی چوکیوں پر فوجیوں کی تعداد میں دو سے تین گنا اضافہ کر دیا ہے جس پر بھارت میں تشویش پائی جاتی ہے۔

بھارتی وزیردفاع رجناتھ سنگھ نے منگل کے روز پارلیمنٹ کو بتایا کہ چینی فوجیوں نے بھارت کے زیرتسلط علاقے میں گھس آئیں جس کے بعد یہ لڑائی ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے اس واقعہ پر سفارتی ذرائع سے چینی حکام سے بھی بات کی ہے جبکہ علاقے میں موجود مقامی کمانڈرز کی اتوار کو ملاقات ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ چین پورے اروناچل پردیش کو تبت کا حصہ مانتا ہے اور بھارتی تسلط کو غیرقانونی قرار دیتا ہے۔

توانگ کے علاقے کی اہمیت کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں ایک بڑی وجہ چھٹے دلائی لامہ کی اس علاقے میں پیدائش ہے۔ اس کے علاوہ بدھوں کی سب سے بڑی خانقاہ بھی اس علاقے میں قائم ہے۔

چین اور بھارت کے درمیان لائن آف ایکچوئل کنٹرول 3440 کلومیٹرز پر پھیلی ہوئی ہے جہاں کئی بار دونوں افواج کی جھڑپیں ہو چکی ہیں۔

جنوری 2021 میں اروناچل پردیش کے مغرب میں واقع بھارتی ریاست سکم میں دونوں افواج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں۔

جون 2020 میں وادی گلوان میں ہونے والی جھڑپ میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے، یہ 45 برسوں بعد ہونے والی شدید ترین لڑائی تھی جس میں گھونسے اور ڈنڈے استعمال کیے گئے۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

لداخ میں چین کے بھارت سے 26 پٹرولنگ پوائنٹس چھین لینے کا انکشاف

بھارت اور چین کے درمیان جاری سرحدی تنازع کے...