گوگل کے مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ بارڈ کی ایک غلطی سے کمپنی کو 100 ارب ڈالر کا نقصان

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

گوگل کے مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ بارڈ کی ایک غلطی سے کمپنی کو 100 ارب ڈالر کا نقصان ہو گیا۔

گوگل اور مائیکروسافٹ کے درمیان مصنوعی ذہانت کے چیٹ باٹس کا مقابلہ جاری ہے جس میں بظاہر گوگل کو جلدبازی کا مظاہرہ کرنے پر 100 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

بدھ کو گوگل نے مصنوعی چیٹ بوٹ بارڈ کا ایک اشتہار پیش کیا جس میں وہ مختلف سوالوں کے جواب دے رہا تھا، اس کا ایک جواب غلط نکلا جس کی وجہ سے گوگل کی پیرنٹ کمپنی ایلفابیٹ کے شئیرز کا نرخ گر گیا اور کمپنی کو 100 ارب ڈالر کا نقصان پہنچ گیا۔

ایلفابیٹ کے شئیرز اس ایک غلطی پر 9 فیصد تک گر گئے جس کی نشاندہی فزکس کے ایک ماہر گرانٹ ٹرمبلے نے کی۔

بارڈ سے سوال پوچھا گیا کہ میں اپنے 9 سالہ بیٹے کو جیمز ویب دوربین کی نئی دریافتوں کے متعلق کیا بتا سکتا ہوں؟

بارڈ نے جواب میں دیگر پہلوؤں کے علاوہ ایک جواب یہ بھی دیا کہ جیمز ٹیلی سکوپ نے ہمارے نظام شمسی سے باہر کسی بھی سیارے کی پہلی تصویر لی تھی۔

گرانٹ ٹرمبلے نے ٹویٹر پر اس جواب کو غلط قرار دیتے ہوئے بتایا کہ نظام شمسی سے باہر سیارے کی تصویر 2004 میں شاون نامی دوربین نے لی تھی۔

میڈیا میں اس غلط جواب کی نشاندہی کے بعد مارکیٹ میں ایلفابیٹ کے شئیرز کے نرخ گرنے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے کمپنی کو 100 ارب ڈالر کا نقصان پہنچ گیا۔

مصنوعی ذہانت کو اپنے سرچ انجن کا حصہ بنانے کی دوڑ میں بظاہر مائیکروسافٹ آگے جا رہا ہے جبکہ گوگل جلدبازی میں مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

گوگل برسوں سے سرچ انجن کی دنیا پر حکمرانی کر رہا ہے لیکن اس نے مصنوعی ذہانت کے شعبے پر مناسب توجہ نہیں دی جبکہ مائیکروسافٹ اوپن اے آئی نامی سٹارٹ اپ کو فنڈ کر کے اس میدان میں کئی قدم آگے نکل گیا ہے۔

بدھ کو مائیکروسافٹ کے حصص کی قیمت میں تین فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مصنوعی ذہانت رکھنے والے چیٹ بوٹس کی خصوصیت یہ ہے کہ پیچیدہ سوالوں کے جواب یہ آسان زبان میں بیان کر دیتے ہیں جبکہ سرچ انجن صرف متعلقہ ویب سائیٹس کے لنکس مہیا کرتا ہے۔

اس وجہ سے لوگ معلومات کے لیے چیٹ جی ٹی پی کا رخ کر رہے ہیں جس کا سرور بہت زیادہ ٹریفک کی وجہ سے کئی بار کریش کر چکا ہے۔

ابھی یہ ٹیکنالوجی نئی ہے لیکن اس کے دوررس اثرات اس وقت بھی سامنے آ رہے ہیں، اس کی وجہ سے لوگوں کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ مصنوعی ذہانت ایک انسان کی طرح ہر سوال کا جواب دیتی ہے، حتیٰ کہ یہ کسی بھی موضوع پر شاعری بھی کر سکتا ہے۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

ایلون مسک سمیت ایک ہزار محققین نے مصنوعی ذہانت کو انسانیت کے لیے خطرہ قرار دے دیا

ایلون مسک اور دیگر تیکنیکی ماہرین نے مصنوعی ذہانت...

گوگل نے مصنوعی ذہانت پر مشتمل دو منفرد فیچر متعارف کرا دیے

امریکہ کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ڈسلیکسیا، اے...

چیٹ جی پی ٹی سے بیروزگاری پھیلنے کا خطرہ، کون سے شعبے متاثر ہوں گے؟

حال ہی میں سامنے آنے والے مصنوعی ذہانت کے...