پی ٹی آئی کے مزید 34 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے 34 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے قبول کر لیے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کی نشستیں خالی قرار دے دیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 34 اراکین اسمبلی کی نشستیں فوری طور پر خالی قرار دینے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

جن اراکین کے استعفے قبول کیے گئے ہیں ان میں مراد سعید، عمر ایوب خان، اسد قیصر، پرویز خٹک، عمران خٹک، شہریار آفریدی، علی امین خان، نورالحق قادری، راجہ خرم شہزاد نواز، علی نواز اعوان، اسد عمر، صداقت علی خان اور غلام سرور خان شامل ہیں۔

ان کے علاوہ دیگر اراکین میں شیخ رشید شفیق، منصور حیات خان، فواد احمد، ثنااللہ خان مستی خیل، حماد اظہر، شفقت محمود، ملک محمد عامر ڈوگر، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل، فہیم خان، سیف الرحمان، محمد عالمگیر خان، شید علی حیدر زیدی، آفتاب حسین صدیق، عطااللہ، آفتاب جہانگیر، محمد اسلم خان، محمد نجیب ہارون اور قاسم خان سوری شامل ہیں۔

اسی طرح پی ٹی آئی کی جانب سے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی عالیہ حمزہ ملک اور کنول شوزیب کا استعفیٰ بھی منظور کر کے ان کی نشستیں خالی قرار دے دی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی نشست بھی خالی قرار دے دی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جب تک آپ 70 مزید استعفے قبول نہیں کرتے لیڈر آف اپوزیشن اور پارلیمانی پارٹی کے عہدے تحریک انصاف کے پاس ہی آنے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی تحریک انصاف کا حق ہے، امید ہے چیف جسٹس سپریم کورٹ اس ضمن میں ہمارے زیر التواء کیس میں فیصلہ دیں گے۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

صدرعارف علوی کا 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا اعلان

صدرمملکت عارف علوی نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30...

پی ٹی آئی کے 35 مزید اراکین کے استعفے منظور

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک...

عمران خان کی 7 حلقوں میں کامیابی، الیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم

الیکشن کمیشن پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین...