عمران خان کی 7 حلقوں میں کامیابی، الیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

الیکشن کمیشن پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی 7 قومی اسمبلی کے حلقوں میں کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے فیصلہ گزشہ سال 20 دسمبر کو محفوظ کیا تھا جسے آج جاری کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ برس 16 اکتوبر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں سے 7 پر عمران خان نے الیکشن لڑا تھا جس میں انہیں 6 حلقوں میں کامیابی حاصل ہوئی تھی، بعد ازاں وہ مزید ایک حلقے سے بھی کامیاب ہوئے تھے۔

تاہم انہیں انتخابی اخراجات جمع کرانے میں تاخیر ہوئی تھی جس کی وجہ سے ان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک دیا گیا تھا۔

بعد ازاں انہوں نے اخراجات کی تفصیل جمع کرا دی تھی جس کے بعد 20 دسمبر کو ان کی کامیابی کے نوٹی فکیشن کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا جسے آج سنا دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انہوں نے این اے 22، این اے 24، این اے 31، این اے 108 کے الیکشن کے دوران کیے گئے اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کرائی تھی۔

اس کے علاوہ انہوں نے این اے 118، این اے 239 اور این اے 45 کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات بھی الیکشن کمیشن کو فراہم نہیں کی تھیں جس کی وجہ سے ان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک لیا گیا تھا۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ نے جمعے کو پاکستان تحریک انصاف...

اچھا خاصا جی تو رہا ہوں

یہ لاہور ہے۔ اس میں آج کل زمان پارک...

دو مقدمات میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے دو...