اعظم سواتی کی مزید مقدمات میں گرفتاری نہ کی جائے، سندھ ہائیکورٹ

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی کی مزید گرفتاری سے پولیس کو روک دیا ہے۔

اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل بھی طلب کر لی ہے۔

کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کریم خان آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

عدالت کی جانب سے اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل طلب کرنے پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے مہلت طلب کی جس پر جسٹس کریم خان آغا نے حکم دیا کہ کل تک یہ تفصیل فراہم کی جائے۔

آئی جی سندھ کو عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا کہ اعظم سواتی کے خلاف مقدمات جہاں بھی درج ہوئے ہیں وہاں کے ایس پیز کو بلائیں اور ایف آئی آرز کا انگریزی ترجمہ بھی ساتھ لائیں۔

عدالت نے آئی جی سندھ کو تنبیہ کی کہ اگر مقدمات کی وضاحت پیش نہ کی گئی تو آپ کو سزا دی جائے گی۔

عدالت نے آئی جی سندھ کی مہلت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل تک ایف آئی آرز ساتھ لائیں۔

دوران سماعت آئی جی سندھ کے ساتھ عدالت کا ایک اہم مکالمہ بھی ہوا جب عدالت نے ریمارکس دیے کہ پولیس ہاتھ کھڑے کر دے تو عام شہری کیا کرے گا۔

آئی جی سندھ نے عدالت کو کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ آپ کو آئی جی سندھ پر یقین نہیں تو یہ میرے لیے تکلیف کی بات ہے۔

اس پر عدالت نے کہا کہ آپ کو دلچسپی نہیں ہے تو آپ عہدے سے استعفیٰ دے دیں جس پر آئی جی نے کہا کہ میں کس لیے استعفیٰ دوں، اگر ہم عدالت کی عزت کرتے ہیں تو عدالت بھی ہماری عزت کرے۔

اس پر عدالت نے انہیں مائیک کے سامنے آ کر بات کرنے کی ہدایت کی، آئی جی سندھ نے جواب میں کہا کہ میں کوئی ایس ایچ او نہیں ہوں، میں پورے صوبے کی پولیس کی نمائندگی کر رہا ہوں۔

اس موقع پر پراسیکیوٹر جنرل نے آئی جی سندھ کے رویے پر عدالت سے معافی مانگی اور کہا کہ ہمیں ایک ہفتے کی مہلت دی جائے تاکہ ہم دیگر صوبوں میں درج ایف آئی آرز کے متعلق تفصیلات وزارت داخلہ کے ذریعے حاصل کر سکیں۔

عدالت نے اعظم سواتی کے خلاف مقدمات کی تفصیل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

اعظم سواتی کو 27 نومبر کو ان کے فارم ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر مسلح افواج کے خلاف متنازع ٹویٹ کرنے کا الزام ہے۔

ان کے خلاف پیکا 2016 کی دفعہ 20 اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 131، 500، 501، 505 اور 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا

بلوچستان ہائی کورٹ پہلے ہی ان کے خلاف صوبے میں درج ایف آئی آرز خارج کر چکی ہے۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

سندھ ہائیکورٹ نے جے ایس گروپ کو بینک اسلامی خریدنے سے روک دیا

سندھ ہائیکورٹ نے جے ایس گروپ کو بینک اسلامی...

اسلام آباد ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کو ضمانت...

اعظم سواتی کو کوئٹہ پولیس کے تحویل میں لینے کی پی ٹی آئی رہنماؤں کی مذمت

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے...