اعظم سواتی کو کوئٹہ پولیس کے تحویل میں لینے کی پی ٹی آئی رہنماؤں کی مذمت

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کو کوئٹہ پولیس ساتھ لے گئی ہے، ان کی جان کو خطرہ ہے۔

اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کو سینے میں سخت تکلیف اور سانس لینے میں دشواری کے باعث پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ ابھی وہ اسپتال میں اپنے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کر رہے تھے کہ انہیں کوئٹہ پولیس نے اسپتال سے ڈسچارج کرایا اور اپنے ساتھ لے گئی جس کی وجہ سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے اپنے اعظم سواتی کے ساتھ اس سلوک کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تمام مہذب دنیا اعظم سواتی پر عائد الزامات کو تنقید کا جمہوری حق قرار دیتی ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا نظام انصاف اعظم سواتی کے بنیادی حقوق کی مسلسل پامالی کو روکنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے بھی اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عالیہ کا فیصلہ آنے اور میڈیکل رپورٹس کا انتظار کیے بغیر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنے ردعمل میں اعظم سواتی کی کوئٹہ منتقلی کو پاکستان کی عدالتوں کے انسانی حقوق ریکارڈ پر ایک اورداغ قرار دیا اور کہا کہ 75سال کے بوڑھے سینیٹراور وکیل کوبے عزت کیا جا رہا ہے۔

کوئٹہ پولیس نے ابھی تک اعظم سواتی کو حراست میں لینے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

سینیٹر اعظم سواتی کو گزشتہ روز 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا، عدالت نے ایف بی آئی کی جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے اعظم سواتی کو 15 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اس سے قبل ایف آئی اے کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے اعظم سواتی کو 3 دسمبر تک 4روزہ جسمانی ریمانڈ ان کے حوالے کرنے کی منظوری دی تھی جو 3 دسمبر بروز ہفتہ مکمل ہو رہا تھا۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

اسلام آباد ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کو ضمانت...

اعظم سواتی کی مزید مقدمات میں گرفتاری نہ کی جائے، سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم...