رانا ثنااللہ کا پنجاب میں گورنر راج لگانے کا اشارہ

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ اعتماد کا ووٹ نہ لینے کی وجہ سے پرویزالہٰی پنجاب کے وزیراعلیٰ نہیں رہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب پرویزالہٰی اسمبلیاں تحلیل نہیں کر سکتے، ایسا کرنا غیرقانونی و غیرآئینی اور اسمبلی کے قواعد کے خلاف ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر کا وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنا ایک رسمی کارروائی ہو گی، یہ نوٹی فکیشن آج کسی وقت جاری کیا جا سکتا ہے اور اس پر فوری عمل ہو جائے گا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ اگر اس آئینی فیصلے میں رکاوٹ ڈالی گئی تو گورنر وفاقی حکومت کو خط لکھ سکتا ہے جس کے بعد کابینہ کی منظوری سے وفاقی حکومت صدر کو گورنر راج لگانے کے لیے کہہ سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر وزیراعظم کے مشورے کے پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دوسرا راستہ بھی موجود ہے جس میں پارلیمنٹ ایک قراردار منظور کر سکتی ہے، اس کے بعد صوبے میں دو ماہ کے لیے گورنر راج نافذ کیا جا سکتا ہے

راناثنااللہ کے مطابق دو ماہ بعد پارلیمنٹ ایک بار پھر قرارداد منظور کر سکتی ہے جس کے بعد گورنرراج میں 6 ماہ کی توسیع کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب پرویز الہٰی خود کہہ رہے ہیں کہ ممبران کی اکثریت اسمبلی کی تحلیل کے خلاف ہے اور اس کے باوجود انہوں نے تحلیل کے کاغذات پر دستخط کر دیے ہیں تو اس پر ایکشن لینا گورنر کا فرض بن جاتا ہے۔

نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا لیکن میرے خیال میں حمزہ شہباز ہمارے امیدوار ہوں گے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ جب چاہیں ملک واپس آ سکتے ہیں، وہ ہمارے قائد ہی وہ خود وطن واپسی کی تاریخ دیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی مبینہ آڈیو لیکس کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اپنی نجی محفلوں میں پی ٹی آئی کے اراکین ان کے اصلی ہونے کا اعتراف کرتے ہیں اور اس کے متعلق جملے بازی بھی کرتے ہیں۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

لاہور ہائیکورٹ: پرویز الہٰی کی درخواست پر تشکیل دیا گیا لارجر بنچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کو عہدے سے ہٹانے...

اسلام آباد میں خودکش دھماکہ، 2 جاں بحق 10 زخمی

اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں پولیس کے...

پنجاب آئینی بحران کے دہانے پر، فائدہ کس کا؟

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کو اعتماد...