مسلح افراد کی اینکرپرسن شفا یوسفزئی کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

گزشتہ شب مسلح افراد نے معروف اینکر پرسن شفا یوسفزئی کے گھر گھسنے کی کوشش کی، اس دوران ان کے ملازمین کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔

پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ان کے گھر کی مناسب سیکیورٹی کا بندوبست بھی کر دیا ہے۔

گزشتہ شب شفایوسفزئی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے اس واقعہ کی تفصیل بیان کی تھی جس کے بعد سیاسی و صحافتی حلقوں کی جانب سے مذمت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

شفایوسفزئی نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ گھر سے باہر تھیں جب دو نامعلوم افراد ان کے گھر میں گھس آئے اور ملازم کے کمرے تک پہنچ گئے۔

انہوں نے ملازم کو مارا پیٹا اور پھر اسے کمرے میں بند کر دیا اور گھر کے مین دروازے کو توڑنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے۔

اس دوران ان کا ملازم کمرے کی کھڑکی سے باہر نکلا تو مسلح افراد نے ایک بار پھر اس پر تشدد شروع کر دیا اور اس سے پوچھتے رہے کہ گھر والے کہاں گئے ہیں؟

ملازم نے انہیں بتایا کہ اسے معلوم نہیں کہ گھر والے کہاں ہیں، اس کے بعد وہ نامعلوم افراد واپس چلے گئے۔

معروف صحافی اور اینکر پرسن معید پیرزادہ نے اپنے ٹویٹ میں اس واقعہ کو پاکستان کے مجموعی حالات سے جوڑا اور اسے فاشزم کا دور قرار دیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی اور اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت سچ کی آواز کو نہیں دبا سکتی۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

قومی اسمبلی سے استعفے، پی ٹی آئی وفد، اسپیکر کی ملاقات بے نتیجہ ثابت

قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کے لیے پاکستان...