پی ٹی آئی جلسہ، لاہور کی انتظامیہ نے مینار پاکستان کے راستوں پر کنٹینر کھڑے کر دیے

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مینار پاکستان پر آج جلسہ ہونے جا رہا ہے تاہم لاہور کی مقامی انتظامیہ نے کنٹینرز لگا کر جلسہ گاہ کو جانے والے بیشتر راستے بند کر دیے ہیں۔

اس کے علاوہ لاہور آنے والے تمام راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے جس کے بعد سڑک کے ذریعے لاہور کا رابطہ دیگر پاکستان سے کٹ گیا ہے۔

پی ٹی آئی قیادت نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے ان کی جماعت کے کارکن اور قائدین کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی ہیں تاکہ مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کو ناکام بنایا جا سکے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ روز سے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو گرفتار کرنے کے لیے عامر کیانی، غلام سرور خان، راجہ بشارت، میاں عمران حیات، راجہ عثمان سمیت دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے مگر پولیس کو ابھی تک ناکامی ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے قائدین گرفتاری سے بچنے کے لیے خفیہ مقامات پر چلے گئے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی کے 33 کارکنوں کو عدالتوں سے ضمانت پر رہائی مل گئی ہے۔

پولیس چھاپوں کے درمیان پی ٹی آئی نے مینار پاکستان کے جلسے کا انتظام کرنے کے لیے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے، شبیر سیال اس کے کوآرڈینیٹر، فواد رسول اور ونگ کمانڈر خواجہ کامران کو ڈپٹی کورآرڈینیٹر بنایا گیا ہے جبکہ 10 کارکنان کمیٹی کے ممبر منتخب کیے گئے ہیں۔

پولیس نے مناواں کے علاقے میں پی ٹی آئی رہنماؤں حماد خان نیازی اور بجش خان نیازی کے گھر چھاپے مارے مگر انہیں گرفتاری میں ناکامی ہوئی۔

اسی طرح پولیس نے پی پی 145 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ملک مبشر لال کی گرفتاری کے لیے سمن آباد میں چھاپہ مارا لیکن وہ گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث گرفتاری سے محفوظ رہے۔

ملک مبشر لال نے الزام عائد کیا کہ پولیس ان کے گھر کی دیواریں پھلانگ کر اندر گھس گئی اور کئی قیمتی اشیا چرا کر لے گئی۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

پولیس نے پی ٹی آئی کو فیض آباد کے قریب اسٹیج بنانے سے روک دیا

پولیس نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر...