پاکستانیوں نے 2022 میں گوگل پر کیا سرچ کیا؟

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

معروف سرچ انجن گوگل نے رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ کیا سرچ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیاست، مشہور شخصیات، حکومتی اقدامات، تفریح، خوراک اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سب سے زیادہ سرچ کی گئی۔

رواں برس گوگل سرچ میں کرکٹ ٹاپ ٹرینڈ رہا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ایشیا کپ اور پی ایس ایل کے ٹورنامنٹس کے حوالے سے پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی گئی اور 2022 میں یہ تین ٹاپ ٹرینڈز رہے۔

اس کے علاوہ مالی عدم تحفظ، سیلاب اور افراط زر کے باعث لوگوں نے حکومتی کیمپینز اور احساس پروگرام جیسے امدادی پروگرامز کو بھی بہت زیادہ سرچ کیا۔

نامور شخصیات کی سرچ میں ملکہ الزبتھ، عامر لیاقت اور ارشد شریف کے نام سرفہرست رہے۔

گوگل سرچ میں 2022 کے ٹاپ ٹرینڈز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

ایشیا کپ 2022

پی ایس ایل

میلبورن کا موسم

کلائمیٹ چینج

احساس پروگرام

ارشد شریف

عامر لیاقت

ملکہ الزبتھ

نسیم شاہ

گوگل پر 2022 میں سب سے زیادہ کون سی فلمیں اور ڈرامے تلاش کیے گئے؟

رواں برس پاکستانی فلمیں گوگل سرچ میں ٹاپ ٹرینڈز میں رہیں، لیجنڈ آف مولا جٹ کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا، اس کے علاوہ مختلف ہالی ووڈ فلموں کو بھی بہت زیادہ سرچ کیا گیا۔

گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی گئی فلمیں اور ڈرامے اس ترتیب میں رہے۔

مولا جٹ

مس مارول

بلیک ایڈم

تھور لو اینڈ تھنڈر

ڈاکٹر سٹرینج

لندن نہیں جاؤں گا

دی بیٹ مین

قائداعظم زندہ باد

صنف آہن

ہاؤس آف دی ڈریگن

گوگل پر 2022 میں سب سے زیادہ کن شخصیات کو تلاش کیا گیا؟

گزشتہ برس گوگل پر سیاست دانوں اور اتھلیٹس کے متعلق سرچ کی گئی، اس برس ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے نسیم شاہ تلاش کی گئی شخصیات میں سرفہرست رہے۔

دیگر شخصیات کو اس ترتیب سے تلاش کیا گیا۔

نسیم شاہ

پرویز مشرف

سلمان رشدی

افتخار احمد

محمد رضوان

شہبازشریف

شاداب خان

ایمبر ہرڈ

اظہر علی

عمران ریاض خان

ٹیکنالوجی میں 2022 میں پاکستانیوں نے کیا سرچ کیا؟

رواں برس ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستانیوں نے مختلف سمارٹ فونز کو سرچ کیا جن میں انفینکس، آئی فون، سیم سنگ، اوپو اور ویوو شامل ہیں۔

ٹیکنالوجی کی سرچ میں پاکستانیوں کی ترجیحات یہ رہیں۔

ویوو وی 23

آئی فون 14 پرو میکس

اوپو ایف 21 پرو

ویوو وائی 21

ویوو وی 23 ای

رئیل می سی 35

انفینکس نوٹ 12

انفینکس ہاٹ 12

سیم سنگ اے 32

اوپو اے 16

گوگل پر 2022 میں فوڈ کے شعبے میں پاکستانیوں نے کیا سرچ کیا؟

خوراک کے حوالے سے 2022 میں پاکستانیوں نے بہت دلچسپی دکھائی اور مختلف قسم کے دیسی اور بدیسی کھانوں کو گوگل پر تلاش کیا۔

اس حوالے سے گوگل پر ٹاپ فوڈ ٹرینڈز یہ رہے۔

چکن ریسیپی

پلاؤ ریسیپی

شامی کباب ریسیپی

چکن سوپ ریسیپی

نگٹس ریسیپی

چکن پکوڑا ریسیپی

وائٹ چکن ریسیپی

املی کی چٹنی ریسیپی

براؤنیز ریسیپی

ہاٹ اینڈ سور سوپ ریسیپی

گوگل پر 2022 میں خبروں کے حوالے سے ٹاپ ٹرینڈز کیا رہے؟

گوگل پر رواں برس پاکستانی عوام نے خبروں اور سیاست کے حوالے سے بے تحاشا سرچ کیں جن کی ترتیب کچھ یوں رہی۔

عامر لیاقت نیوز

یوکرین نیوز

عمران خان لیٹسٹ نیوز

مری نیوز

فاطمہ طاہر نیوز

ارشد شریف نیوز

پرویز مشرف نیوز

سلمان رشدی لیٹسٹ نیوز

اقرارالحسن نیوز

سری لنکا نیوز

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین