پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے پاکستان کے مقبول نیوز نیٹ ورک بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کی بندش کے بعد ملک بھر میں صحافتی برادری سراپا احتجاج ہے۔
پیمرا کی جانب سے بول ٹی وی کی بندش کا جواز یہ پیش کیا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے سیکیورٹی کلیئرنس نہیں دی گئی تھی۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بول ٹی وی کو محض ہماری حمایت کرنے پر بند کیا گیا ہے۔
بول نیٹ ورک کی جانب سے ایک ٹویٹ میں پیمرا کے اقدام کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا گیا۔


