صدرعارف علوی کا 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا اعلان

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

صدرمملکت عارف علوی نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30 اپریل کو کرانے کا اعلان کر دیا۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے جو تاریخیں تجویز کی تھیں، ان پر غور کرنے کے بعد 30 اپریل کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو بھیجے گئے خط میں 30 اپریل سے 7 مئی کے درمیان انتخابات کی تاریخ کی تجویز پیش کی تھی، الیکشن کمیشن نے اتوار کا دن منتخب کرنے کی تجویز بھی دی تھی۔

الیکشن کمیشن نے پریس ریلیز میں بتایا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے بعد صدر مملکت اور گورنر خیبرپختونخوا کو مراسلے ارسال کیے گئے۔

جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ آ ف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں صوبہ پنجاب کے انتخابات کے انعقاد کے لئے مورخہ 30اپریل سے 7مئی 2023 تک کی تاریخیں تجویز کی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا کو بھی مراسلہ بھیجا ہے جس میں تحریر کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آ ف پاکستان کے آرڈر کی روشنی میں الیکشن کمیشن آپ کے جواب کے منتظر ہیں۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

صدر عارف علوی کا پنجاب، خیبرپختونخوا میں صوبائی انتخابات کی تاریخ کا اعلان

صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی...

عمران خان کی 7 حلقوں میں کامیابی، الیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم

الیکشن کمیشن پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین...

پی ٹی آئی کے مزید 34 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور

اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے 34...