اسلام آباد: پاک فوج کے نئے سربراہ کے لیے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو وزارت دفاع سے سمری موصول ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سمری میں 5 سینئر جرنیلوں کے نام شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں نئے آرمی چیف کی تقرری کے متعلق مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، رانا ثنااللہ، ایاز صادق سمیت دیگررہنما شریک ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈوزیئر میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اورلیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نام شامل ہے۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ڈوزیئر میں لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام بھی شامل ہے۔