ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال ہونے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آ گیا

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

ایلون مسک نے ٹوئٹر پر سابق امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کرنے کے متعلق پول کرایا جس میں اس کے حق میں زیادہ ووٹ پڑنے پر ان کا اکاؤنٹ بحال کر دیا گیا۔

جب ٹرمپ سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹوئٹر پر واپس جانے کی کوئی وجہ نہیں دیکھتے۔

ایلون مسک کے پول میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد نے حصہ لیا جن میں 51.8 فیصد نے اکاؤنٹ بحال کرنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 48.2 فیصد نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔

24 گھنٹے تک جاری رہنے والے پول کے نتائج سامنے آنے کے بعد ایلون مسک نے ٹویٹ کیا کہ لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کر دیا ہے، ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کر دیا جائے گا۔

6 جنوری 2021 کو ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی کیپٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا جس کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کر دیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال ہونے کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اپنے نئے پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل کے ساتھ منسلک رہیں گے۔

یہ پلیٹ فارم ٹرمپ کے میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ نے تیار کیا ہے، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس پر ٹوئٹر کے مقابلے میں بہتر صارفین ہیں اور یہ پلیٹ فارم بہت اچھا جا رہا ہے۔

انہوں نے ایلون مسک کے متعلق اچھے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ انہیں پسند کرتے ہیں لیکن ٹوئٹر پر بوٹس اور جعلی اکاؤنٹس کی بھرمار ہے، یہ پلیٹ فارم ناقابل یقین مسائل کا شکار ہے۔

جب ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کیا گیا تھا تو ان کے فالورز کی تعداد 8 کروڑ 80 لاکھ تھی، اپنے دور صدارت میں انہوں نے ٹوئٹر پر غیرروایتی انداز اختیار کیا جس کے باعث کئی تنازعات نے جنم لیا۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

ایلون مسک سمیت ایک ہزار محققین نے مصنوعی ذہانت کو انسانیت کے لیے خطرہ قرار دے دیا

ایلون مسک اور دیگر تیکنیکی ماہرین نے مصنوعی ذہانت...

گوگل، ٹک ٹاک پاکستان میں دفتر شروع کر رہے ہیں، وزیر آئی ٹی

آئی ٹی اور ٹیلی کام کے وزیر سید امین...

کیا ٹوئٹر اپنے صارفین کو معاوضہ دینا شروع کر رہا ہے؟

اس وقت یوٹیوب اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز...

ٹوئٹر کے بند ہونے کی افواہیں، حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا کے معروف مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کے...