اسحاق ڈار کا جنرل قمر جاوید باجوہ کی ٹیکس معلومات افشا ہونے کا نوٹس

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کی ٹیکس معلومات کے غیر قانونی اور غیر ضروری افشا ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

اس حوالے سے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یہ واضح طور پر ٹیکس کی معلومات کی مکمل رازداری کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔

وزیرخزانہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو جناب طارق محمود پاشا کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر ٹیکس قانون اور ایف بی آر کے ڈیٹا کی خلاف ورزی کی فوری تحقیقات کی قیادت کریں اور اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ پیش کریں۔

انہوں نے اسے چند غیر ذمہ دار ان کی جانب سے سنگین کوتاہی قرار دیا ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا مریم نواز کی تنقید کا سخت جواب

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مریم نواز کی...

جوس کی صنعت کے عہدیداروں کا اسحاق ڈار کے نام کھلا خط

جوس کی صنعت کے عہدیداروں نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار...

حکومت 170 ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے پر تیار

آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرتے ہوئے حکومت...