توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی درخواست قابل سماعت قراردے دی ہے۔

ایڈیشنل سیشز جج ظفراقبال نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 9 جنوری 2023 کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے پیر کو ای سی پی کے وکیل سعد حسن کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو آج سنایا گیا ہے۔

وکیل سعد حسن نے اپنے دلائل میں الزام عائد کیا تھا کہ سابق وزیراعظم نے توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کو اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا۔

الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر کو عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں نااہل قرار دینے کے بعد ان کے خلاف فوجداری کیس چلانے کے لیے ریفرنس بھی دائر کر دیا تھا۔

ریفرنس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ سابق وزیراعظم کے خلاف غیرملکی سربراہوں سے حاصل کیے گئے تحائف چھپانے کے الزام میں قانونی کارروائی کی جائے۔

ای سی پی کا دعویٰ ہے کہ عمران خان نے 2018 اور 2019 میں توشہ خانہ کے تحائف سے حاصل ہونے والے اثاثوں کو جان بوجھ پر چھپایا ہے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی قیادت سے نااہل کرنے کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ نے جمعے کو پاکستان تحریک انصاف...

اچھا خاصا جی تو رہا ہوں

یہ لاہور ہے۔ اس میں آج کل زمان پارک...

دو مقدمات میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے دو...