اکتوبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.75 فیصد کمی واقع

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سالانہ بنیاد پر اکتوبر کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.75 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر کے دوران پیداوار میں کمی کی شرح 3.62 فیصد رہی، ٹیکسٹائل، مشینری، آلات اور آٹو موبائل کی صنعتوں کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق آٹوموبائلز میں 30.56 فیصد، ٹیکسٹائل میں 24.62 فیصد، مشینری اور آلات میں 38.01 فیصد، لکڑی کی مصنوعات میں 81.75 فیصد، کمپیوٹر، الیکٹرانکس اور آپٹیکل مصنوعات میں 25.66 فیصد جبکہ دواسازی میں سالانہ لحاظ سے 18.56 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

رواں برس جولائی سے اکتوبر کے چار مہینوں کے دوران بھی گزشتہ برس اسی عرصے کے مقابلے میں 2.89 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

بڑی صنعتوں میں کمی کا رجحان جون 2022 میں شروع ہوا جو مسلسل جاری ہے۔

2021 کے دوران سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 11.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کا ذکر سابق وزیراعظم عمران خان اپنی اکثر تقاریر میں کرتے رہتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ملک میں ادائیگیوں کے توازن کا بحران جاری ہے جس کی وجہ سے حکومت نے معیشت کو سست رفتار کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔

ان اقدامات میں مالیاتی پالیسی کو سخت کرنے کے ساتھ ساتھ درآمدات پر پابندی لگانا شامل ہیں جس سے تمام شعبے متاثر ہوئے ہیں اور ان میں ترقی کی رفتار میں کمی دیکھی گئی ہے۔

پیداوار میں کمی ہونے کی دیگر وجوہات میں تباہ کن سیلاب، توانائی کی کمی، عالمی سطح پر سست روی کا شکار معیشت شامل ہیں۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

ٹیکسٹائل برآمدات میں مسلسل پانچویں ماہ کمی

ٹیکسٹائل برآمدات مسلسل پانچویں ماہ کمی کا شکار رہیں،...

افراط زر 48 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں افراط زر...

معاشی بحران کے باعث 70 لاکھ افراد بیروزگار ہو گئے، ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن

ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ...

اقتصادی بحران، ایک اور ٹیکسٹائل مل کا پیداوار نصف کرنے کا اعلان

پاکستان کی ٹیکسٹائل کی صنعت کی مشکلات میں مزید...