نئے الیکشن کے لیے مذاکرات ورنہ پنجاب، کے پی اسمبلیاں تحلیل، عمران خان

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ بیٹھ کر انتخابات کی تاریخ دیں ورنہ ہم پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے۔

پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومتی جماعتوں کو موقع دے سکتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ بیٹھیں اور بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) ہمارے ساتھ کھڑی ہے، پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ میں جب کہوں گا وہ اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا مقصد فوری الیکشن کی طرف جانا ہے، یہ فیصلہ پاکستان کے لیے کیا ہے لیکن حکومت الیکشن سے خوفزدہ ہے، اسے ملک کی کوئی فکر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک سیاسی استحکام  نہیں آئے گا ملک میں معاشی استحکام نہیں آ سکتا، پنجاب اور خیبر پختونخوا  اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو 66 فیصد ملک میں الیکشن ہوگا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت ایسے حالات پیدا کر رہی ہے کہ ان کے جانے پر جو بھی حکومت آئے، وہ سنبھال نہیں سکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لے کر جا رہی ہے، ان حالات میں اگر کوئی بیل آؤٹ کرے گا تو پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں معیشت 6 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہی تھی، آج یہ حالات ہیں کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ 100 فیصد سے بڑھ گیا ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں صنعتی ترقی 10.7 فیصد تھی، جس سے نوکریاں مل رہی تھیں، فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کی صنعت کو مزدور نہیں مل رہے تھے، آج صنعتی ترقی کی شرح ایک فیصد پر آ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے نتیجے میں مستحکم حکومت آئے گی اور بیرون ملک یا ملک کے اندر مارکیٹس کو اعتماد ہوگا کہ حکومت 5 سال کے لیے آ گئی ہے، پھر لوگ منصوبہ بندی کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ وفاق نے پنجاب میں 176 ارب روپے روپے دینے تھے جو انہوں نے نہیں دیے، اسی طرح وفاق نے خیبرپختونخوا کے بھی 120 ارب روپے نہیں دیے۔

انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ وفاق پیسے نہیں دے رہا، میں نے سنا ہے کہ بلوچستان میں بھی یہی مسئلہ ہے۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ نے جمعے کو پاکستان تحریک انصاف...

اچھا خاصا جی تو رہا ہوں

یہ لاہور ہے۔ اس میں آج کل زمان پارک...

دو مقدمات میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے دو...

بلوچستان ہائیکورٹ: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل

بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران...