اسلام آباد: ووٹر پولنگ اسٹیشنز پر، الیکشن کمیشن عدالت میں

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

گزشتہ روز اسلام آباد میں آج کے دن پولنگ کرانے کے عدالتی حکم کے بعد ووٹرز پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ گئے جبکہ الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت نے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔

انتخابات کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہونی تھی جہاں مختلف پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی قطاریں لگنا شروع ہو گئیں لیکن ای سی پی کا اسٹاف پولنگ اسٹیشن پر نہیں پہنچ سکا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنے ٹویٹ میں الیکشن کمیشن کو پی ڈی ایم حکومت کی بی ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام سے خوفزدہ ہے اور انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان کے ووٹرز صبح سے ہی پولنگ اسٹیشنز پر جمع ہونا شروع ہو گئے لیکن ای سی پی کی جانب سے کوئی نہیں پہنچا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت عوام سے ڈری ہوئی ہے اور جہاں بھی انتخابات ہوتے ہیں وہاں سے بہانے بنا کر بھاگ جاتی ہے۔

وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان اور جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم کو فریق بناتے ہوئے گزشتہ روز کے عدالتی فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے درخواست پر اعتراض لگا دیا ہے جسے دور کرنے کے لیے ای سی پی کی قانونی ٹیم کام کر رہی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے انٹراکورٹ اپیل ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے دائر کی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری فضل طارق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عدالتی فیصلے کا احترام کرتی ہے لیکن لیکن حکومت کے لیے ایک دن میں انتخابات کے انتظامات کرنا ممکن نہیں تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ

 گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا تھا۔

عدالت عالیہ نے علی نواز اعوان اور جماعت اسلامی کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے 31 دسمبر کو اسلام آباد میں انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے اپنے فیصلے میں انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا اور انتخابات شیڈول کے مطابق کرنے کا حکم دیا۔

اپنے مختصر فیصلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے یونین کونسلز کی تعداد 125 کرنے کا وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم کر دیا ہے۔

عدالت نے وفاقی حکومت کو بھی حکم دیا کہ وہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو مکمل معاونت فراہم کرے۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

صدرعارف علوی کا 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا اعلان

صدرمملکت عارف علوی نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30...

عمران خان کی 7 حلقوں میں کامیابی، الیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم

الیکشن کمیشن پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین...

پی ٹی آئی کے مزید 34 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور

اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے 34...