ایک ہی دن میں روپے کی قدر میں 14 روپے سے زائد کی کمی

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں ساڑھے 14 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 252.5 روپے کا ہو گیا ہے۔

اس بڑی کمی کے بعد روپیہ پاکستان کی تاریخ میں کمترین سطح پر آ گیا ہے۔

روپے کی قدر میں یہ کمی اس وقت واقع ہوئی جب ایکسچینج ڈیلرز نے متفقہ فیصلہ کیا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کو مزید مصنوعی طور پر نہیں روکا جائے گا۔

روپے کی قدر میں 5.75 فیصد کمی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے سی ای او محمد سہیل نے بتایا کہ آج دن کے 11 بجے روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں کم ہو کر 252.5 روپے تک پہنچ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے یہ اشارہ ملا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے مطالبات مان رہی ہے جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بڑی تیزی آئی۔

دن کے ایک بجے مارکیٹ 690 پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 39 ہزار 745 پوائنٹس تک پہنچ گئی تھی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان نے زوم پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے روپے اور ڈالر کی شرح تبادلہ کو مصنوعی طور پر روکے رکھنے کی پالیسی میں فوری طور پر تبدیلی کر دی ہے۔

اس سے قبل پاکستان میں روپے کی قدر کو مصنوعی طور پر روکا گیا تھا جس کے بعد ڈالر کی بلیک مارکیٹ وجود میں آ گئی تھی جہاں ایک ڈالر 250 سے 260 روپے کے درمیان مل رہا تھا۔

روپے کی قدر کو منڈی کی قوتوں پر چھوڑ دینے سے بلیک مارکیٹ ختم ہو جائے گی اور آئی ایم ایف کے ساتھ نویں ریویو کی راہ ہموار ہو گی جس کی پاکستان کو اشد ضرورت ہے۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

حکومت نے مہنگائی میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا

ملک میں جاری معاشی بحران سے متاثر ہونے والے...

یہ پاکستان کی معاشی تاریخ کا بدترین دور ہے، ڈاکٹر حفیظ پاشا

آج پاکستان اپنی 75 سالہ تاریخ کے بدترین معاشی...