پی ڈی ایم کا جسٹس اعجاز، جسٹس مظاہر پر اعتراض، فل کورٹ کی تشکیل کا مطالبہ

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات میں تاخیر پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کی سماعت آج شروع ہوئی۔

سماعت کے دوران پیپلزپارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی بینچ میں شمولیت پر اعتراض کر دیا۔

انہوں نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ پی ڈی ایم کی طرف سے بنچ پر اٹھائے گئے اعتراض کو پہلے سنے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پیر کے دن 2 ججز پر اٹھائے گئے اعتراض کو بھی سنیں گے۔

انہوں نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ اس کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ بینچ تشکیل دیا جائے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس معاملے پر پیر کو آپ کو سنیں گے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ یہ مناسب نہیں ہوگا کہ معاملہ فل کورٹ سنے؟

شیخ رشید کے وکیل اظہر صدیق نے سماعت کے دوران عدالت کو کہا کہ جلسوں میں سیاسی رہنماؤں کی طرف سے معزز ججز کی کردار کشی کی جا رہی ہے، چیف جسٹس نے جواب میں کہا کہ ہم اس معاملے کو بعد میں دیکھیں گے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پاکستان کے آئین اور عوام نے ہمارے دروازے پر دستک دی ہے۔

جسٹس مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ جس سوال پر ازخود نوٹس لیا گیا یہ سیاسی معاملہ ہے، بہتر ہے اسے پارلیمنٹ لے کر جائیں۔

دوران سماعت مسلم لیگ (ن) کے وکیل منصور اعوان نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں حکم کی کاپی ابھی تک دستیاب نہیں ہوئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آج مختلف فریقین کے وکلاء کو عدالت میں دیکھ کر خوشی ہوئی ہے، آج اکٹھے ہونے کا مقصد یہ ہے کہ سب کو علم ہو جائے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ صوبائی اسمبلیوں کے وکلا عدالت میں موجود ہیں؟

سماعت میں صدر مملکت کے سیکرٹری بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مصطفیٰ رمدے گورنر پنجاب کی جانب سے پیش ہوئے۔

فاروق نائیک نے ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو  آئی کا مشترکہ بیان عدالت میں  پڑھا جس میں درخواست کی گئی تھی کہ جسٹس جمال مندوخیل کے نوٹ کے بعد جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی اپنے آپ کو  بینچ  سے الگ کردیں۔

مشترکہ بیان میں یہ بھی درخواست کی گئی کہ دونوں ججز مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی کے کسی بھی مقدمے کی سماعت نہ کریں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم پہلے کیس کے قابل سماعت ہونے پر بات کریں گے۔

بعد ازاں کیس کی سماعت پیر کی صبح ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

عمران خان کا دوبارہ سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں دفعہ...

سپریم کورٹ فیصلہ، حکومت، الیکشن کمیشن، پی ٹی آئی کے اہم فیصلے

سپریم کورٹ نے پنجاب، خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کے...

پنجاب، کے پی میں انتخابات، چار ججز بینچ سے الگ، پانچ ججز کے بینچ کی جانب سے سماعت جاری

سپریم کورٹ کے چار ججز پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں...