اگست2022: کے پی میں دہشت گردی میں کمی، بلوچستان میں اضافہ

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

اسلام آباد میں قائم ایک آزاد تھنک ٹینک، پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اگست کے دوران عسکریت پسندوں کے حملوں کی تعداد میں کمی آئی تاہم جولائی 2022 کے مقابلے میں ہلاکتوں میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔ اگست میں عسکریت پسندوں نے 31 حملے کیے جن میں سیکیورٹی فورسز کے 18 اہلکاروں سمیت 37 افراد مارے گئے اور 9 سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 55 افراد زخمی ہوئے۔
اگست 2022 کے دوران ملک میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں معمولی کمی دیکھی گئی تاہم ہلاکتوں میں قدرے اضافہ ہوا۔ کے پی کے سرزمین اور اس کے قبائلی اضلاع میں تشدد میں نمایاں کمی آئی جبکہ بلوچستان میں اگست کے دوران عسکریت پسندوں کے حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کلین اپ آپریشنز کے نتیجے میں ملک بھر میں آٹھ مبینہ عسکریت پسند بھی مارے گئے۔
اسی طرح جولائی 2022 میں عسکریت پسندوں نے ملک بھر میں 33 حملے کیے تھے، جن میں 34 افراد ہلاک اور 46 زخمی ہوئے تھے۔خیبر پختونخواہ میں، PICSS نے جولائی 2022 کے مقابلے میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں 33 فیصد کمی ریکارڈ کی ہے۔ اگست میں آٹھ عسکریت پسندوں کے حملے رپورٹ ہوئے جن میں سات سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت نو افرا د مارے گئے، جبکہ 10 دیگر افراد زخمی ہوئے۔
گزشتہ چند ماہ کے دوران عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافے کے جواب میں صوبے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔سابقہ فاٹا (کے پی کے کے قبائلی اضلاع) میں جولائی 2022 کے مقابلے میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں 42 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اگست میں، آٹھ عسکریت پسند حملے رپورٹ ہوئے جن میں 17 افراد مارے گئے جن میں 9 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شامل تھے، جب کہ سات دیگر افراد زخمی ہوئے۔
ایک حملے کی ذمہ داری حافظ گل بہادر گروپ نے قبول کی تھی جبکہ ٹی ٹی پی نے کسی بھی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ سابقہ فاٹا میں سیکیورٹی فوسرز کی تین کارروائیوں میں چار مبینہ عسکریت پسند مارے گئے۔
جولائی 2022 کے مقابلے میں بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں 71 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اگست میں 12 حملے رپورٹ ہوئے جن میں 9 افرادمارے گئے جن میں سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار شامل تھے، جب کہ صوبے میں 36 دیگر افراد زخمی ہوئے۔ نو میں سے چار حملوں کی ذمہ داری بی ایل ایف نے اور تین حملوں کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کی۔
سیکورٹی فورسز کی واحد اطلاع شدہ کارروائی میں، داعش سے تعلق رکھنے والا ایک مبینہ عسکریت پسند مارا گیا۔سندھ میں عسکریت پسندوں کے دو حملے ہوئے جن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔ سیکورٹی فورسز کی دو کارروائیوں کی بھی اطلاع ملی جس میں تین مبینہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا۔
پنجاب میں PICSSدہشت گردی کا صرف ایک واقعہ ریکارڈ کیا گیا جس میں ایک صحافی کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ریاست مخالف تشدد کے کوئی نشانات نہیں ملے۔
- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔
Previous article
Next article

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

عالمی خطرات سے متعلق رپورٹ، پاکستان کے لیے اگلے دو سال مشکل ترین قرار

ورلڈ اکنامک فورم کی عالمی خطرات سے متعلق رپورٹ...

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، اہم فیصلے کر لیے گئے

ملک میں دہشت گردی کی بڑھتی کارروائیوں سے نمٹنے...

معیشت کے بعد ملکی سلامتی خطرے میں، بڑھتی دہشت گردی پر پی ٹی آئی اجلاس میں اظہار تشویش

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرِ صدارت پارٹی...

پنجاب کے ضمنی انتخابات اور بڑھتا سیاسی بحران

عامرضیاءجولائی 17 کو پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر...