قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، اہم فیصلے کر لیے گئے

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

ملک میں دہشت گردی کی بڑھتی کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم شہازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کر لیے گئے۔

اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا شریک ہوئے، دیگر شرکاء کے علاوہ اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ، وزیرخارجہ بلاول زرداری، وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار شامل تھے۔

اجلاس کے دوران اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکاء کو مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی ایکشن پلان کے نکات پر عملدرآمد پر بریفنگ دی گئی جبکہ مرکز اور صوبوں کے درمیان رابطہ بہتر بنانے کے لیے نیکٹا کے کردار پر بھی بات ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر بریفنگ دی گئی اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اتنی قربانیوں سے حاصل ہونے والے امن کو کسی صورت خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلوں سے متعلق اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

اس سے قبل جمعرات کو آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بات ہوئی تھی۔

بعد ازاں وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے سدباب پر بات ہو گی۔

گزشتہ کئی ماہ سے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان، داعش اور گل بہادر گروپ سمیت کئی دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے کارروائیاں بڑھ چکی ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں بھی باغی عناصر نے اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں، میڈیا اطلاعات کے مطابق بعض علاقوں میں ٹی ٹی پی اور بلوچ علیحدگی پسندوں نے دہشت گردی کے لیے ہاتھ ملا لیے ہیں۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

معیشت کے بعد ملکی سلامتی خطرے میں، بڑھتی دہشت گردی پر پی ٹی آئی اجلاس میں اظہار تشویش

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرِ صدارت پارٹی...

جنرل عاصم منیر پاک فوج کے 17ویں سربراہ بن گئے

جنرل عاصم منیر نے آج سے پاک فوج کی...

مغربی میڈیا جنرل عاصم منیر کی تقرری پر کیا رپورٹ کر رہا ہے؟

پاکستان میں نئے آرمی چیف کی تقرری کے اعلان...