شہزادہ سلمان کی پاکستان میں سرمایہ کاری 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا جائزہ لینے کی ہدایت

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔

سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس سرمایہ کاری کے متعلق گزشتہ برس اگست میں اعلان کیا گیا تھا۔

25 اگست 2022 کوسعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا حکم جاری کیا تھا، جسے اب بڑھا کر 10 ارب ڈالر تک لے جانے کا جائزہ لیا جائے گا۔

خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ولی عہد نے سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وہ پاکستان کے مرکزی بینک میں سعودی عرب کی جمع شدہ رقم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا جائزہ لے۔

یہ فیصلہ شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا۔

دو دسمبر 2022 سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع تین ارب کے ڈپازٹ میں توسیع کی تھی تاکہ پاکستان کو معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں آسانی فراہم کی جا سکے۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

معروف قانون دان لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور...

آئی ایم شرائط میں نرمی کے لیے شہبازشریف کی مداخلت

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ کی مینیجنگ...

کیا سعودی عرب امریکہ سے دور اور چین، روس کے قریب ہو رہا ہے؟

جوبائیڈن کے وائٹ ہاؤس اور سعودی عرب کے شاہی...

مریم نواز کے داماد کیلئے بھارت سے پلانٹ کی درآمد، شہباز شریف کی مبینہ آڈیو لیک

وزیراعظم شہبازشریف کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے...