عمران خان پر قاتلانہ حملے کے متعلق عمر چیمہ کے نئے انکشافات

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم نوید کو باقاعدہ تربیت دی گئی تھی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس حملے کے وقت ایک سے زیادہ شوٹر موقع پر موجود تھے، ان کی تعداد کے متعلق تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نوید کا پولی گراف ٹیسٹ لیا گیا تو اس کے کئی جھوٹ پکڑے گئے، جب اس سے تربیت حاصل کرنے کا پوچھا تو اس کے انکار پر پولی گراف ٹیسٹ میں ریٹنگ مائنس تھی۔

عمر سرفراز چیمہ نے مزید بتایا کہ ملزم نوید لاہور سے روانہ ہوا اور 5 روز بعد وزیرآباد پہنچا، ملزم اکیلا نہیں تھا۔

مشیر داخلہ پنجاب کے مطابق معظم کو لگنے والی گولی کس نے چلائی اس کا پتا چلانا باقی ہے لیکن یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ عمران خان کے گارڈ کی گولی سے ہلاکت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ روکنے کے لیے ن لیگ کی مقامی قیادت کی جانب سے ہمیں دھمکیاں دی گئیں، جے آئی ٹی میں ن لیگی رہنما پیش نہیں ہوئے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون کیا جائے، جن ن لیگی رہنماؤں کا دامن صاف ہے انہیں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے ان کے وارنٹ جاری کیے جائیں گے۔

عمر چیمہ نے کہا کہ انکوائری میں بڑی حد تک پیشرفت ہو چکی ہے، امید ہے کہ جلد اصل مجرموں تک پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے لندن میں مقیم تسنیم حیدر کے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی ان سے بھی رابطے میں ہے اور دیکھ رہی ہے کہ نوازشریف، مریم نواز اور ناصر بٹ کا اس حملے سے کیا تعلق ہے۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

نوازشریف پر قتل کی سازش کا الزام لگانے والا تسنیم حیدر کون ہے؟

گزشتہ روز برطانیہ میں مقیم ایک شخص تسنیم حیدر...

پاکستان کی سیاسی صورتحال پر امریکہ کا اہم بیان

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ایک جمہوری اور...

عمران خان کا لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اعلان...

عمران خان کا ہسپتال سے خطاب بین الاقوامی جرائد کی شہ سرخیوں کی زینت بن گیا

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پر ہونے...