عمران خان کا ہسپتال سے خطاب بین الاقوامی جرائد کی شہ سرخیوں کی زینت بن گیا

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد ان کے قوم سے خطاب کو بین الاقوامی جرائد نے شہ سرخیوں میں شائع کیا ہے۔

معروف جریدے فائنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ کی سرخی میں لکھا کہ عمران خان نے پاکستان کے وزیراعظم پر قتل کی سازش کا الزام عائد کیا ہے۔

اخبار نے مزید لکھا ہے کہ پاکستانی سیاست دانوں کی روایت رہی ہے کہ وہ فوج کی سیاست میں مداخلت کے متعلق براہ راست حوالہ نہیں دیتے لیکن عمران خان نے یہ روایت بھی توڑ دی ہے۔

خبر میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے سیاست دانوں اور فوج نے ان الزامات کی تردید کر دی ہے اور عمران خان پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ عمران خان پر ہونے والے حملے کے اثرات سے پاکستان جلد نہیں نکل سکے گا۔

اخبار نے بینظیر بھٹو کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح اس واقعے کے بعد پاکستان میں سیاسی استحکام نہیں آ سکا تھا، اسی طرح عمران خان پر ہونے والے حملے کے بعد اگلے کئی برسوں تک پاکستانی سیاست میں توازن نہیں آ سکے گا۔

اخبار نے صورتحال کا تجزیہ کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ پاکستان پہلے ہی سازشی نظریات کی آماجگاہ ہے، یہی وجہ ہے کہ قتل کے مبینہ ملزم کے اعترافی ویڈیو بیان پر زیادہ تر پاکستانی یقین نہیں کر رہے۔

برطانوی جریدے گارجین نے اپنی سرخی میں عوامی مظاہروں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عمران خان پر ہونے والے حملے نے تناؤ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

اخبار نے لکھا ہے کہ عمران خان نے ہسپتال سے خطاب کرتے ہوئے تین افراد پر اس قتل کی سازش کا الزام عائد کیا ہے جس میں ایک ملک کے وزیراعظم جبکہ دوسرے وزیرداخلہ ہیں۔

خبررساں ایجنسی رائٹرز نے ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کو اپنی توجہ کا مرکز بناتے ہوئے لکھا ہے کہ عمران خان نے صحتیاب ہونے کے بعد لانگ مارچ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

رائٹرز نے بھی عمران خان کے تین افراد پر اپنے قتل کی سازش تیار کرنے کے الزام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ عمران خان نے اپنے الزام کی تائید میں کوئی شواہد پیش نہیں کیے۔

فلپائن کے معروف اخبار منیلا ٹائمز نے خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کو شامل کیا ہے جس میں عمران خان کے وزیراعظم شہبازشریف پر الزامات کو سرخی میں جگہ دی گئی ہے۔

اخبار کے مطابق حکومت نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے مذہبی انتہاپسندی کا حوالہ دیا ہے اور گرفتار ملزم کے اعترافات کی بنیاد پر اسے انفرادی فعل قرار دیا ہے۔

نیویارک کے اخبار البانی ہیرالڈ نے عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ پر الزامات کو سرخی بناتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کے خطاب کے بعد ملک بھر میں تناؤ پھیل گیا ہے۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ نے جمعے کو پاکستان تحریک انصاف...

اچھا خاصا جی تو رہا ہوں

یہ لاہور ہے۔ اس میں آج کل زمان پارک...

دو مقدمات میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے دو...

بلوچستان ہائیکورٹ: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل

بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران...