اسلام آباد میں خودکش دھماکہ، 2 جاں بحق 10 زخمی

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں پولیس کے روکنے پر گاڑی میں موجود دو دہشت گردوں نے خود کو اڑا دیا جس سے 2 افراد جاں بحق ہوہے ہیں جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے مطابق بارود سے بھری گاڑی راولپنڈی سے اسلام آباد داخل ہوئی، پولیس نے اسے روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے دھماکہ کر دیا جس سے ہیڈکانسٹیبل عدیل حسین شہید ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں ایک عورت اور مرد موجود تھے جو دھماکے میں مارے گئے۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ آئی 10 فور میں ایگل سکواڈ نے گاڑی کو مشکوک سمجھتے ہوئے اسے روکا تو دھماکہ ہو گیا۔

اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہے کہ پولیس مشکوک افراد کی جامہ تلاشی کر رہی تھی جب ایک لمبے بالوں والا لڑکا گاڑی میں واپس آیا اور اسی وقت دھماکہ ہوگیا۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 4 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار نے گاڑی کا دروازہ کھولا ہوا تھا اور مشکوک افراد کو گاڑی میں جانے سے روک رہا تھا، اس دوران لمبے بالوں والے شخص نے گاڑی سے باہر ایک بٹن دبایا جس سے دھماکہ ہو گیا۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ڈائرکٹر پمز خالد محسود نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال میں دو افراد کی لاشیں اور 10 زخمی لائے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری شامل ہیں، زخمیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

بولان میں خودکش حملہ، 9 پولیس اہلکار شہید، 13 زخمی

بلوچستان کے ضلع بولان میں ایک خودکش حملے میں...

پشاور کی مسجد میں دھماکہ، 83 افراد شہید

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی مسجد میں ہونے والے...

رانا ثنااللہ کا پنجاب میں گورنر راج لگانے کا اشارہ

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ اعتماد...

پولیس نے پی ٹی آئی کو فیض آباد کے قریب اسٹیج بنانے سے روک دیا

پولیس نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر...