پشاور کی مسجد میں دھماکہ، 83 افراد شہید

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی مسجد میں ہونے والے دھماکہ میں 83 افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں زخمی اسپتال لائے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دھماکا تقریباً ایک بج کر 40 منٹ پر اس وقت ہوا جب ظہر کی نماز ادا کی جا رہی تھی، دھماکا شدید نوعیت کا تھا جس کے باعث مسجد کی چھت اور دیوار منہدم ہوگئی۔

پولیس کے مطابق خودکش حملہ پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں ہوا ہے، زخمیوں میں کئی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

منگل کو صوبے کے بڑے ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 83 ہوگئی ہے اور تمام لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 

مسجد میں دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ بڑی تعداد میں ظہر کی نماز ادا کر رہے تھے۔

دھماکے کی اطلاع کے فوری بعد پشاور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جب کہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے خون کے عطیات دینے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

پشاور میں دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد کے آئی جی اکبر ناصر خان کے احکامات پر شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔
ترجمان کے بیان کے مطابق ’سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ اور اہم ناکوں و عمارتوں پر سنائپرز تعینات کر دیے گئے ہیں۔‘

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

بولان میں خودکش حملہ، 9 پولیس اہلکار شہید، 13 زخمی

بلوچستان کے ضلع بولان میں ایک خودکش حملے میں...

اسلام آباد میں خودکش دھماکہ، 2 جاں بحق 10 زخمی

اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں پولیس کے...