روسی صدر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری پر بین الاقوامی برادری کا ردعمل

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے روسی صدر ولاديمير پوٹن کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر ديے ہيں۔

ہالينڈ کے شہر دی ہيگ ميں قائم انٹرنيشنل کرمنل کورٹ نے جمعے کو يہ قدم اٹھايا۔

پوٹن پر یوکرینی بچوں کو غیر قانونی طور پر روس منتقل کرنے کا الزام ہے۔ عدالت نے صدارتی کمشنر برائے حقوق اطفال ماریہ لووا بیلوا کے بھی حراستی وارنٹ جاری کیے ہیں۔

 يوکرينی حکومت کے مطابق گزشتہ برس فروری میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد سولہ ہزار سے زائد یوکرینی بچوں کو غیر قانونی طور پر روس منتقل کیا گیا۔

ماسکو حکومت نے ان وارنٹس کو بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس بین الاقوامی فوجداری عدالت کو تسلیم نہیں کرتا اور اس لیے ایسے اقدامات روس کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتے۔ آئی سی سی کے پراسيکيوٹر کے مطابق عدالت کے ايک سو بيس رکن ملکوں ميں اب پوٹن نے اگر قدم رکھا تو انہيں حراست ميں ليا جا سکتا ہے۔

روسی صدر کی گرفتاری کے ليے آئی سی سی کے وارنٹ پر عالمی رد عمل ظاہر ہوا ہے۔

امریکی صدر جو بائيڈن نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے روسی صدر کے حراستی وارنٹس کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوٹن جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔ بائیڈن نے جمعے کو صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ گو کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو امریکہ نے بھی تسلیم نہیں کیا ہے، تاہم یہ ایک انتہائی مضبوط اشارہ ہے۔ اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے بھی روسی فورسز پر یوکرین میں جنگی جرائم کا الزام عائد کیا تھا۔

يوکرينی صدر وولودمير زيلينسکی نے آئی سی سی کے فيصلے کو تاريخی قرار ديا ہے۔

يورپی يونين کی خارجہ پاليسی سے متعلق امور کے سربراہ جوزف بوريل نے آئی سی سی کے فيصلے کا خير مقدم کرتے ہوئے کہا کہ يہ يوکرينی عوام اور بين الاقوامی سطح پر انصاف کے حصول کے ليے ايک اہم قدم ہے۔

جرمن چانسلر اولاف شولس نے عالمی فوجداری عدالت کے اس قدم کا خير مقدم کرتے ہوئے کہا کہ يہ ثابت کرتا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہيں ہے

فرانسيسی حکومت نے بھی اس پيش رفت پر اپنے رد عمل ميں کہا کہ کسی کو بھی انصاف سے بھاگنے کا موقع نہيں ملنا چاہیے ۔ وزارت خارجہ نے اس بارے ميں جاری کردہ اپنے بيان ميں کہا کہ يوکرين ميں سرزد روسی جرائم کے کسی بھی ذمہ دار چاہے وہ کسی بھی عہدے پر ہو کو انصاف سے نہيں بچنا چاہيے۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

روس، چین کے درمیان سائبیریا گیس پائپ لائن معاہدے پر اتفاق

صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا ہے کہ روس اور...

دو مقدمات میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے دو...