الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 8 اکتوبر تک ملتوی کر دیے

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

الیکشن کمیشن نے 30 اپریل کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات 8 اکتوبر کو ہوں گے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی سے مشاورت کے بعد 30 اپریل کو انتخابات کا شیڈول دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے تین دو کی اکثریت کے ساتھ فیصلہ دیا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں گورنر نے انتخابات کی تاریخ نہ دے کر آئین سے انحراف کیا ہے، صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار حاصل ہے، الیکشن کمشن فور طور پر صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ تجویز کرے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمشن سے مشاورت کے بعد صدر مملکت پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں، ہر صوبے میں انتخابات آئینی مدت کے اندر ہونے چاہئیں۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اگر 9 اپریل کو انتخابات ممکن نہیں تو مشاورت کے بعد پنجاب میں انتخابات کی تاریخ میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔

عدالت نے تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کو انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کا پابند قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ وفاق الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے تمام سہولیات فراہم کرے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے ازخودنوٹس کو مسترد کر دیا تھا۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

Afghan Repatriation & Transit Trade Standoff

The repatriation of Afghans faces a major hurdle, not...

Unlocking the Mission: Washington’s Wishlist for its Pakistan Envoy

The US mission in Pakistan has been mandated with...

SPAR6C: Powering Pakistan & the World for Climate Action, Green Growth

The program selects four countries -- Colombia, Pakistan, Thailand, and Zambia -- each at different stages of institutional capacity, climate change mitigation strategy development, and NDC progress tracking.

Israel’s Existential Anxiety & Quest for Peace

In the tumultuous landscape of the Middle East, the...