یوٹیوب اپنی ایپ میں ایک نیا فیچر شامل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس میں دو افراد لائیو سٹریمنگ پر دو افراد اکٹھے گفتگو کر سکیں گے۔
اس فیچر کا نام ‘گو لائیو ٹوگیدر’ رکھا گیا ہے، اس میں دونوں افراد بیک وقت گفتگو نہیں کر سکیں گے بلکہ ایک وقت میں ایک فرد بات کر سکے گا، ایک فرد کی بات ختم ہونے کے بعد دوسرا بول سکے گا۔
آنے والے ہفتوں میں منتخب یوٹیوب چینلز پر یہ فیچر متعارف کرایا جائے گا۔
لائیو سٹریم شروع کرنے سے پہلے عمومی سیٹنگ کرنی ہوں گی جن میں ٹائٹل، ڈسکرپشن، مونیٹائزیشن، تھمب نیل وغیرہ شامل ہیں۔
اس کے بعد لائیو گفتگو کے لیے دوسرے فرد کو دعوت بھیجی جا سکے گی، اس دوران شریک گفتگو ہونے والا فرد ویٹنگ روم میں موجود رہے گا۔
گو لائیو ٹوگیدر میں کمپنیاں اپنے اشتہارات چلا سکیں گی جن سے حاصل ہونے والی آمدنی گفتگو میزبان کو دی جائے گی۔
اس نئے فیچر کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ فی الحال یہ لائیو سٹریم مہمان کے چینل پر نشر نہیں ہو سکے گی، البتہ مستقبل میں اس سہولت کی فراہمی کا امکان ہے۔
حال ہی میں ٹک ٹاک نے اس سے ملتا جلتا فیچر متعارف کرایا ہے جس میں میزبان پانچ مہمانوں کے ساتھ لائیو سٹریمنگ کر سکتا ہے۔
ٹوئچ نے بھی یہ سہولت فراہم کی ہوئی ہے جس میں میزبان کئی مداحوں کے ساتھ لائیو گفتگو کر سکتا ہے۔