گیلپ سروے میں 57 فیصد افراد کے ٹی وی نہ دیکھنے کا انکشاف

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

گزشتہ کئی برسوں سے دنیا بھر کے ماہرین اس بات کی نشاندہی کر رہے تھے کہ ٹیلی ویژن کی جگہ موبائل فون اور لیپ ٹاپ نے سنبھال لی ہے، گیلپ اور گیلانی نے اس حوالے سے تازہ سروے کیا ہے جس میں حیرت انگیز نتائج سامنے آئے ہیں۔

 سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران عوام کی بڑی اکثریت سے ٹی وی بالکل نہیں دیکھا۔

سروے میں سوال پوچھا گیا کہ گزشتہ چند دنوں میں آپ نے کتنی دیر ٹی وی دیکھا ہے؟ اس کے جواب میں 57 فیصد افراد نے بتایا کہ انہوں نے ٹی وی بالکل نہیں دیکھا۔

17 فیصد لوگوں کا جواب تھا کہ انہوں نے ایک گھنٹہ ٹی وی دیکھا ہے جبکہ 18 فیصد نے 2 گھنٹے ٹی وی دیکھنے کا بتایا۔

اسی طرح 3 فیصد افراد نے 3 گھنٹے، 2 فیصد نے 4 گھنٹے، ایک فیصد نے 5 گھنٹے جبکہ 2 فیصد نے 5 گھنٹوں سے زیادہ ٹی وی دیکھنے کا اعتراف کیا۔

سوالنامہ پورے ملک میں 1051 خواتین اور مردوں کو بھیجا گیا، ان میں دیہات اور شہروں میں رہنے والے افراد شامل تھے۔

یہ سروے 29 اکتوبر سے 2 نومبر کے درمیان ٹیلیفون کے ذریعے کیا گیا۔

سروے میں شریک افراد میں 25 فیصد کی عمریں 19 سے 23 برس کے درمیان تھیں، 22 فیصد 24 برس سے 30 برس کے درمیان، 35 فیصد 31-50 جبکہ 19 فیصد کی عمر 50 برس سے اوپر تھی۔

اس سروے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ ٹی وی دیکھنے والے افراد کی تعداد کم ہو رہی ہے اور لوگ معلومات یا تفریح کے لیے موبائل فون کو ترجیح دیتے ہیں۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین