مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کی تیاری شروع

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے اراکین اسمبلی کو مرحلہ وار مرکزی سیکرٹریٹ میں طلب کر لیا۔

پہلے مرحلے میں لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن کے اراکین اسمبلی کو طلب کیا گیا ہے، دونوں ڈویژنز کے لیگی اراکین اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کر دیے۔

مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت جمع کرائی جا سکتی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہےکہ  پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ اسمبلی بچانے کے لیے ہر آپشن استعمال کریں گے۔

ملاقات میں اسمبلیوں کو تحلیل ہونے سے روکنے  کیلئے گورنر راج لگانے ، وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے اور یا پھر تحریک عدم اعتماد لانے پر غور کیا گیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ہر طرح کی تیاری مکمل ہے پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ہماری تیاریاں مکمل ہیں، حکومتی بنچوں سے بھی رابطہ کریں گے۔

یاد رہے کہ راولپنڈی میں عمران خان نے جلسے سے خطاب کے دوران خیبرپختونخوا اور پنجاب کی صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے آج عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سینئر لیڈر شپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے، سندھ اور بلوچستان اسمبلی سے استعفیٰ دینے کے فیصلے کی توثیق کی گی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہےکہ  پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے تہیہ کیا ہےکہ ہر آپشن استعمال کریں گے اور  اسمبلی بچائیں گے۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

پنجاب آئینی بحران کے دہانے پر، فائدہ کس کا؟

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کو اعتماد...

نئے الیکشن کے لیے مذاکرات ورنہ پنجاب، کے پی اسمبلیاں تحلیل، عمران خان

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے...

برے حکمرانوں کی آمریت

تحریر: لیفٹننٹ جنرل (ر) طارق خانترجمہ : مجاہد خٹک'اچھے...