نیب کی اجازت سے اسحاق ڈار کے منجمد اثاثہ جات بحال

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے 50 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اکاؤنٹس اور لاہور و اسلام آباد کی جائیدادوں کو بحال کر دیا گیا ہے۔

قومی احتساب بیورو نے عدالتی احکامات کی روشنی میں 8 دسمبر کو اسحاق ڈار کے اثاثوں کی بحالی کے لیے مختلف بینکوں اور محکموں کو خط لکھا تھا جس پر آج عملدرآمد کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے نیب کے خط کے جواب میں اسحاق ڈار کے مجموعی طور پر 50 کروڑ 79 لاکھ 48 ہزار کے اثاثہ جات بحال کرنے کا بتا دیا ہے۔

اس ضمن میں اسحاق ڈار کی 7 ایچ گلبرگ تھری ہجویری ہاؤس کی جائیداد کی سپرداری بھی کرا دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسحٰق ڈار کے حبیب بینک، الائیڈ بینک، البراقا بینک اور الفلاح بینک کے اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا خط جاری کردیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار کی گلبرگ کی رہائش گاہ کے متعلق 2019 میں میڈیا میں یہ بات آئی تھی کہ انہوں نے ایک پلاٹ کو بدل کر سڑک کے قریب دوسرا پلاٹ لے لیا تھا۔

اسی برس عدالتی احکامات پر مختلف محکموں نے ان تمام جائیدادوں کو منجمد کر دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 2017 میں سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کو مفرور قرار دیا تھا، ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور منی لانڈرنگ کرنے کے الزامات میں نیب کی جانب سے ریفرنس کا سامنا تھا اور وہ عدالتوں کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

جوس کی صنعت کے عہدیداروں کا اسحاق ڈار کے نام کھلا خط

جوس کی صنعت کے عہدیداروں نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار...

حکومت 170 ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے پر تیار

آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرتے ہوئے حکومت...

بیل آؤٹ پیکج کی بحالی، آئی ایم ایف سیاسی اتفاق رائے کا خواہش مند

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے مذاکرات کے...