پاکستانی معیشت کے لیے 2022 بدترین سال قرار

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

کاروباری طبقے نے 2022 کو پاکستانی معیشت کا بدترین سال قرار دے دیا۔

اس برس پاکستانی روپے کی قدر میں 49.31 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ شرح سود 16 فیصد تک بڑھا دی گئی جس کا معیشت کی شرح نمو پر شدید منفی اثر ہوا۔

رواں برس افراط زر ڈبل ڈیجیٹس میں رہا جبکہ سی پی آئی اس وقت 25 فیصد کے آس پاس ہے، موجودہ مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران ایس پی آئی 28 فیصد کے قریب رہا۔

پاکستان بزنس فورم کے سی ای او احمد جواد کا کہنا ہے کہ عام انتخابات سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں کو کم از کم 15 برسوں کے لیے میثاق معیشت پر متفق ہونا چاہیئے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ پاکستان کا مجموعی بیرونی قرض 125 ارب ڈالرز کے قریب ہے جسے اتارنے یا ادا کرنے کے لیے چین اور امریکہ جیسی بڑی معیشتیں ہمارا کتنا ساتھ دے سکتی ہیں؟

احمد جواد کا کہنا تھا کہ اتنے بھاری قرض کا کوئی حل تلاش کیے بغیر معیشت زوال کا شکار رہے گی کیونکہ قرض اور سود کی ادائیگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ پرانے قرضوں کی ادائیگی اور جاری کھاتوں کا خسارہ پورا کرنے کے لیے پاکستان کو مزید قرض لینا پڑ رہا ہے۔

ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائرکٹر عابد قیوم سلہری کا کہنا ہے کہ 2022 کے دوران طویل المدت اسٹرکچرل کمزوریوں اور سیاسی جھگڑوں نے معاشی بحران میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے ایکسپریس ٹریبون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ رواں برس پاکستان دیوالیہ ہونے سے محفوظ رہا مگر اس کی وجہ ملکی معیشت کے مضبوط پہلو نہیں تھے بلکہ قرض کی نوعیت تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مجموعی قرض کا 30 فیصد چین کو دینا ہے، 20 فیصد سعودی عرب کو ادا کرنا ہے جبکہ امریکہ آئی ایم ایف کا ہمارے ساتھ رویہ نرم کر سکتا ہے، اگلے برس ہمارے لیے بہت ضروری ہے کہ ہم ان تینوں ممالک کے ساتھ تعلقات میں توازن برقرار رکھیں۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

یہ پاکستان کی معاشی تاریخ کا بدترین دور ہے، ڈاکٹر حفیظ پاشا

آج پاکستان اپنی 75 سالہ تاریخ کے بدترین معاشی...

پاکستان کا معاشی مستقبل خطرے میں ہے، پاکستان بزنس کونسل

ملک کے سب سے بڑے کاروباری پلیٹ فارم ’پاکستان...

امریکہ کا پاکستان پر چینی قرضے سے متعلق تشویش کا اظہار

امریکہ نے پاکستان اور دیگر ممالک کو دیے گئے...

پاکستان کو قرض ادا کرنے کے لیے اگلے ایک برس میں 22 ارب ڈالر کی ضرورت

دیوالیہ ہونے کی سرگوشیوں کے بیچ تازہ اعدادوشمار سامنے...