عمران خان کا قومی اسمبلی میں واپس جانے کا عندیہ

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپس جانے کا عندیہ دے دیا۔

زمان پارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو پی ڈی ایم کے ساتھ اتحاد سے روکنے کے لیے پارٹی رہنماؤں اور قانونی ماہرین سے مشاورت کر رہی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جلد وزیر اعظم شہباز شریف کی راتوں کی نیندیں اڑنے والی ہیں کیونکہ مسلم لیگ (ن) کے کئی اراکین اسمبلی ان کے ساتھ رابطے میں ہیں جنہیں مکمل جانچ پڑتال کے بعد خوش آمدید کہا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ باجوہ ڈاکٹرائن کی سرگرمیوں میں ابھی تک کوئی کمی نہیں آئی۔

سابق وزیراعظم نے سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست کی وجہ پی ٹی آئی کراچی کی تنظیمی کمزوریوں اور پیپلز پارٹی کی جانب سے ’دھاندلی‘ کو قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو خدشہ ہے کہ شہباز شریف کو اگر صدر عارف علوی اعتماد کے ووٹ کا کہیں گے تو راجہ ریاض ان کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان میں طاقت کو ٹیسٹ کرنا چاہتی ہے کیونکہ ایم کیو ایم کی جانب سے اظہار ناراضی کے بعد پی ڈی ایم کے اتحاد میں دراڑیں پیدا ہونے کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت وزیراعظم کو ان کے عہدے سے برطرف کرانا چاہتی ہے، پارلیمنٹ میں واپسی کا مقصد بھی یہی ہو گا۔

ان کے مطابق پی ٹی آئی قانون ماہرین سے اس بات پر مشاورت کر رہی ہے کہ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کی صورت میں کس طرح اپنے اراکین قومی اسمبلی کو اس کی حمایت کرنے کا پابند بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں واپسی کا حتمی فیصلہ قانونی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کو قومی اسمبلی میں واپسی پر خوش آمدید کہے گی تاہم نگران سیٹ اپ پر بات چیت اگست میں حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد کی جائے گی۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ نے جمعے کو پاکستان تحریک انصاف...

اچھا خاصا جی تو رہا ہوں

یہ لاہور ہے۔ اس میں آج کل زمان پارک...

دو مقدمات میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے دو...

بلوچستان ہائیکورٹ: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل

بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران...