عمران خان کا لانگ مارچ سے خطاب، اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

راولپنڈی میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں توڑپھوڑ کرنے سے بہتر ہے کہ ہم اس کرپٹ نظام سے نکل جائیں اور جس نظام میں چور اپنے اربوں کے کیسز معاف کرا رہے ہیں، اس کا حصہ ہی نہ بنیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ سے بات کی ہے اور پارلیمنٹری پارٹی سے بھی مشاورت کر رہے ہیں، آنے والے دنوں میں اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کر دیا جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ نئے انتخابات کے سوا کوئی اور راستہ نہیں ہے، ملک اگر دیوالیہ پن کی طرف چلا گیا تو ملک کی معاشی سیکیورٹی گر جائے گی جس سے ملک کی سیکیورٹی بھی گر جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سوویت یونین کی معاشی سیکیورٹی گری تو وہ ٹؤٹ گیا، ہم بھی اسی طرف جا رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیرآباد میں ان پر حملہ کرنے والے تین شوٹر تھے جن میں سے ایک نے ہمارے اوپر فائر کیے، ایک نے سامنے سے گولیاں چلائیں اور تیسرے نے سامنے سے گولیاں چلانے والے پر فائر کیا جس کی زد میں آ کر معظم شہید ہو گیا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس طرح لیاقت علی خان کے قاتل کو موقع پر مار دیا گیا، ہم پر فائرنگ کرنے والے کو بھی مارنے کی کوشش کی گئی لیکن راستے میں معظم آ گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جن کی ذمہ داری ہمارے بنیادی حقوق کا تحفظ تھا، وہ سوئے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسا ظلم کبھی نہیں دیکھا کہ صحافیوں کو ڈرایا جا رہا تھا، ان کا قصور صرف یہ تھا کہ وہ عمران خان کو میڈیا پر دکھا رہے تھے۔

سائفر کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بار بار اسے ڈرامہ قرار دیا جاتا ہے، یہ بات وہ لوگ کہہ رہے ہیں جو سازش کا حصہ تھے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں سوال پوچھا کہ کیا قومی سلامتی کونسل نے یہ نہیں کہا کہ امریکہ کو ڈی مارش کرو، اسے ڈرامہ کہنا قوم کی توہین ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں نیب والے کہتے تھے کہ کیسز تیار ہیں لیکن اوپر سے حکم نہیں آ رہا، یہ ادارہ اسٹیبلشمنٹ کے نیچے کام کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بار بار مجھے کہا جاتا تھا کہ آپ معیشت پر توجہ دیں اور احتساب کو چھوڑ دیں، نیب کے قوانین بدلنے اور اپوزیشن کو این آر او دینے کا کہا جاتا تھا۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ نے جمعے کو پاکستان تحریک انصاف...

اچھا خاصا جی تو رہا ہوں

یہ لاہور ہے۔ اس میں آج کل زمان پارک...

دو مقدمات میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے دو...

بلوچستان ہائیکورٹ: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل

بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران...