سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا مریم نواز کی تنقید کا سخت جواب

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مریم نواز کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیاسی فساد اور مخصوص مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔

اے آر وائی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے پاس سیاست چمکانے کو اور کچھ نہیں ہے، اس لیے عدلیہ کو ہدف بنایا ہے، ن لیگ کو امید تھی کہ میں بطور چیف جسٹس ان سے پرانے تعلقات کا خیال رکھوں گا۔

سابق چیف جسٹس نے بتایا کہ میں نے انصاف کے مطابق بات کی، اسی لیے جب ریٹائر ہوا تو پیچھے پڑ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز مجھے بابا ڈیم پکار کر تضحیک کر رہی ہیں، کسی کی اولاد جب بدتمیز ہو جائے تو یہ اس کے لیے سانحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے بچے ہنستے ہیں اور کہتے ہیں کہ نون لیگ نے آپ کو پھر زندہ کر دیا۔

ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ن لیگ کی مجھے بدنام کرنے کی دو کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ پہلی کوشش جعلی آڈیو کے ذریعے اور دوسری جج شمیم کے ذریعے کی گئی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میرا موجودہ ججز سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں، میں نے تو اپنے داماد کو سفارش کرنے پر عدالت میں طلب کر لیا تھا اور سب کے سامنے ان سے معافی منگوائی تھی۔

ثاقب نثار نے انکشاف کیا کہ انہیں پانامہ کیس کے بینچ نے بتایا کہ نوازشریف کے وکیل نے بہت کچھ مان لیا تھا اور اپنے موکل کی کئی غلط کاریوں کو تسلیم کیا تھا۔

عمران خان سے ملاقاتوں کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ان سے دو ملاقاتیں ہوئیں، پہلی وزارت عظمیٰ کے دور میں ہوئی جبکہ دوسری اس کے بعد ہوئی۔

ثاقب نثار کے مطابق پہلی ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ نیب کیسز خراب ہو رہے ہیں، آپ رہنمائی کریں، انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کی جگہ کوئی اور شخص بتائیں جو کیسز کو انجام تک پہنچا سکے۔

سابق چیف جسٹس نے بتایا کہ انہوں نے عمران خان کو انکار کر دیا اور کہا کہ وہ خود اس بارے میں فیصلہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ دوسری ملاقات میں عمران خان سے کہا کہ عدلیہ کے متعلق رات 12 بجے والی بات نہ کیا کریں، وہ عدلیہ پر بلاوجہ تنقید کر کے ادارے کو خراب نہ کریں۔

ثاقب نثار نے بتایا کہ ان کی سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے دو ملاقاتیں ہوئیں۔ پہلی ملاقات میں وہ چندہ دینے آئے تھے۔ دوسری ملاقات کچھ عرصہ پہلے لاہور میں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی خواہش ظاہر کی، ان ملاقاتوں میں عمران خان کے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید سے کئی بار ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ جب چیف جسٹس تھا تو لاپتہ افراد کیس پر فیض حمید سے ملاقاتیں ہوئیں۔ بعد میں بھی ان سے ملاقاتیں ہوتی رہیں۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

عمران خان کو پی ڈی ایم نے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ نے اقتدار سے ہٹایا، مفتاح اسماعیل

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران...

جنرل عاصم منیر پاک فوج کے 17ویں سربراہ بن گئے

جنرل عاصم منیر نے آج سے پاک فوج کی...

اسحاق ڈار کا جنرل قمر جاوید باجوہ کی ٹیکس معلومات افشا ہونے کا نوٹس

وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو اسحاق ڈار نے آرمی...