زرمبادلہ کے ذخائر، اسحاق ڈار کے بیان سے اسٹاک مارکیٹ میں 503 پوائنٹس کی کمی

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

زمبادلہ کے انتہائی کم ذخائر اور اسحاق ڈار کے بیان کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں حصص کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 503 پوائنٹس یا 1.23 فیصد کمی کے بعد 40 ہزار 505 پوائنٹس پر بند ہوا، کاروبار کے دوران دوپہر 2 بجے تک انڈیکس میں 571 پوائنٹس یا 1.39 فیصد کمی دیکھی گئی تھی۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کی وجہ اسحاق ڈار کا بیان بنا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر نہیں بلکہ 10 ارب ڈالر ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس بیان نے ان خدشات کو جنم دیا کہ حکومت ڈالر اکاؤنٹس کو منجمد کر کے نجی بینکوں سے رقوم ضبط کر سکتی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سابق ڈائریکٹر ظفر موتی کا کہنا تھا کہ ڈالر اکاؤنٹس منجمد کیے جانے کی خبریں مارکیٹ کو نیچے لے جارہی ہیں، عوام اور بروکریج ہاؤسز پریشان ہیں اور یہ پریشانی مارکیٹ میں نظر آرہی ہے۔

اس کے علاوہ زرمبادلہ کے کم ہوتے ذخائر بھی مارکیٹ میں بے یقینی کو جنم دے رہے ہیں جس کی وجہ سے حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان کو فوری طور پر دوست ممالک سے قرض کی ضرورت ہے، تاہم یہ عارضی حل ہو گا، آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ہی ملک دیوالیہ ہونے سے محفوظ رہ سکتا ہے۔

آئی ایم ایف کے نویں جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ارب 18 کروڑ ڈالر جاری ہوں گے جو التوا کا شکار ہیں، اس کی وجوہات میں آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل نہ کرنا شامل ہے۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

جوس کی صنعت کے عہدیداروں کا اسحاق ڈار کے نام کھلا خط

جوس کی صنعت کے عہدیداروں نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار...

حکومت 170 ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے پر تیار

آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرتے ہوئے حکومت...

عمران خان کو پی ڈی ایم نے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ نے اقتدار سے ہٹایا، مفتاح اسماعیل

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران...