پاکستان بین الاقوامی بانڈز کی ایک ارب ڈالر سے زائد ادائیگی وقت سے پہلے کر دے گا، گورنر سٹیٹ بنک

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی بانڈز کی 1.08 ڈالرز کی ادائیگی مقررہ وقت سے 3 روز پہلے 2 دسمبر کو کر دے گا۔

ذرائع کے مطابق گورنر سٹیٹ بنک نے یہ بات ایک بریفنگ میں بتائی۔

انہوں نے کہا کہ ان ادائیگیوں کے لیے فنڈز کا انتظام بیرونی ذرائع سے کیا جائے گا تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر پر اس کا اثر نہ پڑے۔

گورنر سٹیٹ بنک نے کہا کہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کی جانب سے اگلے ہفتے منگل کو 500 ملین ڈالرز کی فوری رقم مل جائے گی۔

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 18 نومبر تک 7.8 ارب ڈالرز تھے جو بمشکل ایک ماہ کی ملکی درآمدات پوری کر سکتے ہیں۔

جمیل احمد کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح کا تعین متوقع رقوم کی آمد اور دوست ممالک کی جانب سے قرض کی ادائیگی کو موخر کرنے پر ہو گا۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ جون 2023 کو ختم ہونے والے مالی سال کے اختتام پر یہ ذخائر موجودہ سطح سے بہت بلند ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ نومبر میں 1.8 ارب ڈالرز کی ادائیگی کی گئی، اس کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رہے ہیں۔

گورنر سٹیٹ بنک نے مزید بتایا کہ قرض دینے والے بین الاقوامی اداروں کی جانب سے رقوم کی بروقت فراہمی کے ذریعے پاکستان بیرونی ادائیگیاں مقررہ مدت میں ہی کر سکے گا۔

اس ہفتے آئی ایم ایف نے بھی اس بات کا اظہار کیا تھا کہ تباہ کن سیلاب کے بعد بحالی کے منصوبے کی بروقت تیاری بین الاقوامی مالی اداروں کی جانب فنڈز کی مسلسل فراہمی کے لیے ضروری ہے۔

پاکستان 2019 میں آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہوا تھا تاہم فنڈز کی فراہمی 9ویں ریویو کی فائنل تاریخ کے تعین سے جڑی ہے جو مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔

پاکستان بدترین معاشی بحران کا شکار ہے اور بیرونی قرض کی ادائیگی کی صلاحیت کے متعلق غیریقینی کی فضا پھیلی ہوئی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے سکوک بانڈز کی انشورنس (سی ڈی ایس) کی شرح 92 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

حکومت نے مہنگائی میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا

ملک میں جاری معاشی بحران سے متاثر ہونے والے...

یہ پاکستان کی معاشی تاریخ کا بدترین دور ہے، ڈاکٹر حفیظ پاشا

آج پاکستان اپنی 75 سالہ تاریخ کے بدترین معاشی...