ٹوئٹر پر بلیوٹک رکھنے والے صارفین کے لیے بری خبر

Date:

ٹوئٹر کو خرید کرنے والے ارب پتی ایلون مسک صارفین کے اکاؤنٹ کی تصدیق اور بلیو ٹک کے حصول کے طریق کار میں تبدیلی کرنے جا رہے ہیں۔

اتوار کو ایلون مسک نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ کمپنی صارفین کی تصدیق کے عمل پر نظرثانی کرے گی۔

پیر کو انہوں نے ایک اور ٹویٹ کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تصدیق شدہ بیجز یا بلیو ٹک کے حصول کے لیے صارفین کو ماہانہ 4.99 ڈالرز ادا کرنے پڑیں گے ورنہ وہ اس اعزاز سے محروم ہو جائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق صارفین کو آغاز میں 4.99 ڈالرز ماہانہ ادا کرنے ہوں گے تاہم بعد میں یہ رقم بڑھا کر 19.99 ڈالرز ماہانہ کر دی جائے گی۔

کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر انتظامیہ اس پراجیکٹ پر تیزی سے کام کر رہی ہے اور ملازمین کو 7 نومبر تک یہ کام مکمل کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔

گزشتہ برس جون میں ٹوئٹر بلیو کا آغاز کیا گیا تھا جس کے تحت ماہانہ رقم ادا کر کے صارفین کو کئی اضافی سہولتیں دی جاتی تھیں۔ ان میں ٹویٹ کو ایڈٹ کرنے کا اختیار بھی شامل تھا۔

ایلون مسک نے رواں برس اپریل میں ٹوئٹر پر ایک پول کرایا تھا جس میں ایڈٹ بٹن متعارف کرانے کے لیے متعلق پوچھا گیا تھا، 70 فیصد صارفین نے اس کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

یاد رہے کہ ایلان مسک جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کے مالک بن گئے، انہوں نے ملکیت سنبھالنے کے بعد بڑے عہدوں پر فائز چند افراد کو فارغ کر دیا اور ٹویٹ کیا کہ ‘پرندہ آزاد ہو گیا’۔

انہوں نے 44 ارب ڈالرز کی خطیر رقم کے عوض مائیکروبلاگنگ اور سوشل نیٹ ورکنگ سروس کو خرید کیا تھا۔

مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

Share post:

Subscribe

Popular

More like this
Related

ایلون مسک سمیت ایک ہزار محققین نے مصنوعی ذہانت کو انسانیت کے لیے خطرہ قرار دے دیا

ایلون مسک اور دیگر تیکنیکی ماہرین نے مصنوعی ذہانت...

کیا ٹوئٹر اپنے صارفین کو معاوضہ دینا شروع کر رہا ہے؟

اس وقت یوٹیوب اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز...

ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال ہونے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آ گیا

ایلون مسک نے ٹوئٹر پر سابق امریکہ صدر ڈونلڈ...

ٹوئٹر کے بند ہونے کی افواہیں، حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا کے معروف مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کے...