کیا ٹوئٹر اپنے صارفین کو معاوضہ دینا شروع کر رہا ہے؟

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

اس وقت یوٹیوب اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیو کریٹرز کو رقم کی ادائیگی کی جاتی ہے، البتہ ٹوئٹر اس دوڑ سے باہر رہا ہے۔

اب اس بات کا امکان پیدا ہو گیا ہے کہ ٹوئٹر بھی ویڈیوز اپلوڈ کرنے والوں کو معاوضہ دینا شروع کر دے گا۔

یہ امکان منگل کو ایلون مسک کی ایک ٹویٹ کے بعد پیدا ہوا ہے جس میں انہوں نے اس حوالے سے اشارہ دیا ہے۔

انہوں نے ایک ٹویٹ پر جوابی کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ دیکھتے ہیں اس وقت کیا ہو گا جب ٹوئٹر اچھی ویڈیو بنانے والوں کو زیادہ بہتر معاوضے کی پیشکش کرے گا۔

اس کے بعد ٹوئٹر پر بحث شروع ہو گئی کہ کیا ایلون مسک ٹوئٹر ویڈیوز پر بھی مونیٹائزیشن کا آپشن شروع کرنے لگے ہیں؟

اس سے قبل انہوں نے ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران پلیٹ فارم پر 16 لاکھ نئے ایکٹو صارفین کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ یوٹیوب کے روزانہ کتنے ایکٹو صارف ہوں گے؟

ایلون مسک نے جواب میں ایسا ہی آپشن دینے کا ذکر کیا تو ان سے مزید سوال کیا گیا کہ کیا صرف ویڈیو کریٹرز کو ہی مونیٹائزیشن کی سہولت میسر ہو گی؟

اس پر انہوں نے جواب دیا کہ تحریری مواد پر بھی یہ سہولت مہیا کی جائے گی۔

انہوں نے اس حوالے سے مدت کا تعین نہیں کیا کہ کب یہ سہولت دی جائے گی، البتہ ٹوئٹر پر اس حوالے سے گفتگو شروع ہو گئی ہے۔

صارفین شدت سے منتظر ہیں کہ ٹوئٹر پر بھی مونیٹائزیشن کا آغاز ہو جائے تاکہ جن لوگوں کے فالورز کی تعداد بہت زیادہ ہیں، انہیں اپنی ٹویٹس اور ویڈیوز پر معاوضہ ملنا شروع ہو سکے۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

ایلون مسک سمیت ایک ہزار محققین نے مصنوعی ذہانت کو انسانیت کے لیے خطرہ قرار دے دیا

ایلون مسک اور دیگر تیکنیکی ماہرین نے مصنوعی ذہانت...

گوگل، ٹک ٹاک پاکستان میں دفتر شروع کر رہے ہیں، وزیر آئی ٹی

آئی ٹی اور ٹیلی کام کے وزیر سید امین...

ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال ہونے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آ گیا

ایلون مسک نے ٹوئٹر پر سابق امریکہ صدر ڈونلڈ...

ٹوئٹر کے بند ہونے کی افواہیں، حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا کے معروف مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کے...