چیٹ جی ٹی پی کی بدولت اب آپ اپنی کار کے ساتھ گفتگو کر سکیں گے

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

امریکی کار کمپنی جنرل موٹرز (جی ایم) گاڑیوں میں چیٹ جی ٹی پی شامل کرنے کا سوچ رہی ہے جس کے بعد ڈرائیور اور گاڑی آپس میں گفتگو کر سکیں گے۔

جی ایم کے نائب صدر سکاٹ ملر کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی جلد ہر شعبے کا حصہ بن جائے گی، اس لیے کمپنی اب مائیکروسافٹ کے ساتھ مل کر گاڑیوں کے لیے چیٹ بوٹ بنانے کا کام کر رہی ہے۔

مصنوعی ذہانت کا استعمال ڈرائیورز کو اس قابل بنا دے گا کہ  چیٹ بوٹ سے بات کر کے ایئر کنڈیشنر، درجہ حرارت اور گیراج کا دروازہ کھولنے بند کرنے جیسے کاموں کو سرانجام دے سکیں۔

اس کے علاوہ اگر ٹائر پنکچر ہو جائے تو چیٹ بوٹ اسے تبدیل کرنے میں قدم بہ قدم رہنمائی کرتا جائے گا، اسی طرح یہ چیٹ بوٹ کسی قریبی ورکشاپ سے خود رابطہ کر کے انہیں بلا سکے گا۔

جنرل موٹرز نے رقم ادا کر کے مائیکروسافٹ کی مشہور سروس ایجور تک رسائی حاصل کر لی ہے، اس میں چیٹ جی پی ٹی کے تمام ٹولز بھی شامل ہیں جنہیں وہ گاڑیوں کا حصہ بنانے جا رہے ہیں۔

کمپنی نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ مصنوعی ذہانت کا جو ٹول وہ گاڑیوں کا حصہ بنائیں گے، اس کا نام کیا ہوگا۔

جی ایم کے ترجمان نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیکنالوجی میں یہ تبدیلی صرف وائس کمانڈز تک محدود نہیں ہو گی بلکہ کمپنی مستقبل میں سامنے آنے والی ٹیکنالوجیز کو بھی گاڑیوں کا حصہ بناتی جائے گی۔

یاد رہے کہ چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن اسی ہفتے لانچ ہو رہا ہے جو سابقہ ورژن سے کہیں زیادہ طاقتور ہو گا اور اس میں صارفین کو دئیے گئے جوابات کی رفتار بھی تیز ہو گی اور ان کی صحت بھی بہت زیادہ ہوگی۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

چیٹ جی پی ٹی سے بیروزگاری پھیلنے کا خطرہ، کون سے شعبے متاثر ہوں گے؟

حال ہی میں سامنے آنے والے مصنوعی ذہانت کے...

چیٹ جی پی ٹی 4 کی اگلے ہفتے ریلیز، مصنوعی ذہانت کا نیا عروج

مائیکروسافٹ جرمنی کے چیف ٹیکنالوجی افسر اینڈریس بران نے...