دیوالیہ ہونے کے خطرے میں اضافہ، موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ مزید کم کر دی

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹرز سروس نے پاکستان کی مقامی اور بیرونی کرنسی کریڈٹ ریٹنگ مزید کم کر کے سی ڈبل اے 3 کر دی ہے۔

موڈیز نے یہ ریٹنگ زرمبادلہ کے گرتے ذخائر اور بیرونی قرض کی ادائیگی میں دیوالیہ ہونے کے خطرات کے پیش نظر کم کی ہے۔

موڈیز نے سینئر غیر محفوظ ایم ٹی این پروگرام ریٹنگ بھی (پی) سی ڈبل اے ون سے کم کرکے (پی)سی ڈبل اے تھری کردی ہے۔

موڈیز کے مطابق پاکستانی زرمبادلہ ذخائرفوری اوروسط مدتی درآمدی بل اورقرضوں کی ادائیگیوں کیلئےناکافی ہیں۔

موڈیز نے اکتوبر 2022 میں پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ کو بی 3 سے کم کر کے سی اے اے 1 کر دیا تھا۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا تھا کہ لیکویڈٹی، بیرونی خدشات اور قرض کے باعث ریٹنگ کم کی گئی ہے۔

اس سے قبل جون میں موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک جاری کرتے ہوئے ریٹنگ مستحکم سے منفی کی تھی۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

معیشت کے بعد ملکی سلامتی خطرے میں، بڑھتی دہشت گردی پر پی ٹی آئی اجلاس میں اظہار تشویش

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرِ صدارت پارٹی...

کیا پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے؟ رائٹرز کی چشم کشا رپورٹ

زرمبادلہ کے گرتے ذخائر، مقامی کرنسی کی کمزوری اور...