بینچز میں تبدیلی، جسٹس فائزعیسیٰ، یحیٰ آفریدی کا سماعت سے انکار

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی جانب سے بینچز میں تبدیلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سماعت سے انکار کر دیا۔

سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ ہم شفافیت چاہتے ہیں، اگر رجسٹرار کیس ایک بینچ سے دوسرے میں منتقل کر دے تو شفافیت کیسے ہو گی؟

انہوں نے ریمارکس دیے کہ میں سپریم کورٹ کا جج ہوں، پانچ برس بلوچستان ہائیکورٹ کا چیف جسٹس رہ چکا ہوں، لگتا ہے رجسٹرار جج سے بھی زیادہ طاقتور ہے۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ میں 2010 کے کیسز نہیں سن سکتا کیونکہ رجسٹرار سماعت کے لیے کیس مقرر کرتا ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ کیا میں فون کر کے رجسٹرار کو کہہ سکتا ہوں کہ فلاں کیس فلاں بینچ میں لگا دیں؟

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیا سپریم کورٹ ججز کے بینچ اسٹاف افسر چلاتا ہے، پوری دنیا اس کیس کو دیکھ رہی ہے، اپنا مؤقف سوچ کر بتائیں۔

انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نوٹ دکھائیں بینچ کیوں تبدیل کیا ؟ دنیا سپریم کورٹ میں انصاف کے لیے دستک دیتی ہے، کیا رجسڑار صاحب شفافیت پر یقین رکھتے ہیں، مقدمات کی ردو بدل سے آدھا انصاف تو ختم ہو جاتا ہے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی نے کہا کہ کیس مینجمنٹ کی سفارشات 2 جولائی 2022 سے چیف جسٹس کے آفس میں زیر غور ہیں۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کا اس معاملے پر کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان کی منظوری سے ہی مقدمات سماعت کے لیے مقرر ہوتے ہیں۔

جسٹس یحیٰ آفریدی نے بھی سماعت کے دوران استفسار کیا کہ کیسز فکس کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟

بعدازاں عدالت کے طلب کرنے پر رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی اور ایڈیشنل رجسٹرار عدالت میں پیش ہوئے تو سپریم کورٹ نے زیر التوا تمام پرانے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

- Advertisement -

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

India’s Disinformation Landscape

Rule of law, judiciary and constitution takes a blow in Modi’s India

2024: Election Year in Pakistan & More Than 50 Other Countries

KARACHI: 2024, dubbed as the biggest election year in...

Govt. says no plans to downsize FBR workforce

Restructuring of FBR is on the govt.'s agenda to...

Bangladesh’s Sheikh Hasina appears to win 4th straight elections

Bangladesh Prime Minister Sheikh Hasina Wazid is all set...