کراچی کے علاقے صدر میں چینی باشندوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس نے تینوں افراد کے چینی باشندہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والا دندان ساز ڈاکٹر تھا، جبکہ زخمی افراد اس کے ساتھی تھے۔
پولیس سرجن کے مطابق دونوں زخمیوں کو پیٹ میں گولیاں لگی ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک زخمی کو ڈاکٹر رتھ فاؤ سول ہسپتال کراچی لایا گیا ہے، اسے گولیاں لگی ہیں۔
پولیس سرجن کے مطابق دو چینی باشندوں کو جناح پوسٹ گریجوئیٹ میڈیکل سنٹر منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کسی طور قابل برداشت نہیں ہیں۔